نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے ڈی آئی خان کا دورہ کیا۔ کمشنر ڈی آئی خان کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ نگران صوبائی وزیر برائے تعمیرات و مواصلات، کمشنر ڈی آئی خان، آر پی او ڈی خان اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو ڈی آئی خان ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئیں۔
اجلاس میں این اے 43 کے چھ پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کے پر امن انعقاد کے لئے سکیورٹی انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا۔ رواں مالی سال کے دوراں ڈی آئی خان ڈویژن کے تینوں اضلاع میں کل 496 منصوبوں پر پیشرفت جاری ہے، جن میں ڈی آئی خان کے 136، ٹانک کے 145 جبکہ جنوبی وزیرستان کے 215 منصوبے شامل ہیں۔ بریفنگ
جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے، کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر ان منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جائے، تکمیل کے قریب ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے، ان منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کے لئے درکار فنڈز کے بروقت اجراء کا معاملہ محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی کے ساتھ اٹھایا جائے، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 کے چھ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے پر امن انعقاد کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ اس سلسلے میں تمام تر پاک فوج، فرانٹئیر کانسٹیبلری اور دیگر اداروں کے ساتھ بہتر کوآرڈینیشن قائم کی جائے۔ سید ارشد حسین شاہ