تنظيم اساتذہ لنڈی کوتل کے زیراہتمام سکول بیگز کی تقسيم

تنظیم اساتذہ پاکستان لنڈیکوتل تحصیل کی جانب سے دور افتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل میں 199 یتیم اور نادار طلبہ وطالبات میں اعلی معیار کے سکول بستے تقسيم کئے گئے ۔تنظيم اساتذہ لنڈی کوتل کے زیراہتمام سکول بیگز کی تقسيم کے حوالے سے گورنمنٹ مڈل سکول زرجان کلی برگ میں ایک مختصراور  پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ASDEo لنڈیکوتل حضرت حسین  تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر سکول کے ہیڈماسٹر سلیمان شاہ  ،  تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری مجاہد شاہ  ، تنظیم اساتذہ  پاکستان لنڈیکوتل کے  نا ئب   صدر مبارک شاہ اور تنظیم اساتذہ پاکستان لنڈیکوتل کے صدر ملک نادرشاہ آفریدی بھی موجود تھے۔

تنظیم اساتذہ پاکستان لنڈیکوتل کے صدر ملک نادرشاہ آفریدی نے کہا کہ تنظیم اساتذہ یتیموں و نادار طلباء و طالبات  کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے  تاکہ ان کی تعلیمی سفر متاثر نہ ہو ملک نادرشاہ افریدی نے مخیر حضرات پر زور دیا  کہ تنظیم اساتذہ پاکستان  مخیر حضرات کی طرف سے دئے گئے عطیات کی وجہ سے ہی بچوں کی مدد کرتی ہیں۔ لہذا اپنی  عطیات اور صدقات تنظیم اساتذہ پاکستان لنڈیکوتل کے ساتھ جمع  کرے تاکہ کوئی بھی یتیم بچہ یا بچی تعلیم سے محروم نہ رہے۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ بازار ذخہ خیل میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے اساتذہ کے لیے خصوصی الاؤنس کا اعلان کریں اور ان اساتذہ کے دیگر مسائل بھی حل کریں سکولوں کے سربراہوں کو تنظيم اساتذہ کے کلینڈر اور افکار معلم رسالے بھی دئیے گئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket