ضلع کرم میں “علم د ٹولو لپارہ”پروگرام کے تحت داخلہ مہم شروع

ضلع کرم کے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم زور و شور سے جاری ہے جبکہ بدامنی کے باعث چودہ سال سے بند پرائمری سکول کو دوبارہ کھول دیا گیا۔وسطی کرم کےعلاقہ منڈان ،درانی،لنگرو،لیل گاڈہ اور دیگر علاقوں میں قائم سرکاری سکولوں میں “علم د ٹولو لپارہ”پروگرام کے تحت خصوصی داخلہ مہم چلائی گئی ۔اس موقع پر مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں 152ونگ کے کمانڈر میجر راشد اور ماہرین تعلیم رضوان بنگش ،قاری گل رحمان اور اسلام الدین  نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں بھی حکومت اور محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں تمام تر سہولیات فراہم کئے ہیں اور تجربہ کار اسٹاف سرکاری سکولوں میں موجود ہے لہذا والدین اپنے بچوں کا مستقبل کامیاب بنانے کے لئے آپنے بچوں کو ان اداروں میں داخلہ دلوائیں اور آپنے بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائیں۔ دوسرے جانب مہم کے دوران علاقہ درانی میں بدامنی کی سبب چودہ سال سے بند پرائمری سکول درانی کو دوبارہ کھول دیا گیا جس پر علاقے کے عمائیدین اور علماء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket