سرحدی دیہات تحصیل بیزئی میں (سر حد رورل سپو رٹ پرو گرام )کے تعاون سے پرائمری سکول کی دوبارہ آبادکاری۔تعلیم سب کیلئے پروگرام کے تحت داخلہ مہم کا افتتاح اور پاک افغان بارڈر منزری چینہ میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں ضلع انتظامیہ،سیکورٹی افسران ، علاقہ مشران اورسکول کے طالب علموں نے بھی واک میں شرکت کی۔تعلیم کی مد میں ایک دوسرے کے ساتھ ہر قسم تعاون کا فیصلہ۔سکول میں شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا گیا۔مہمند ضلع میں پاک افغان بارڈر پر واقع گاوں منزری چینہ میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام تعاون سے سیلاب سے تباہ شدہ گورنمنٹ پرائمری سکول منزری چینہ ملک ملنگ کلے کو دوبارہ آبادکیا گیا ۔جس میں نے پروٹیکشن وال کمروں کی چھت چاردیواری کی تعمیر اور مختلف ضروریات کو فوراپوراکرکے سکول کو ایک ماڈل سکول بنادیا ۔اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی پاک فوج کے کرنل محمد اطہرتھے۔ جبکہ تقریب میں SRSPمحکمہ ایجوکیشن ضلع انتظامیہ کے اعلی افیسرز اور علاقائی مشران اور طالب علم بھی موجود تھے۔
تقریب میں (سر حد رورل سپو رٹ پرو گرام )کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرامتیاز خان نےضلع مہمند میں (سر حد رورل سپو رٹ پرو گرام )کے تعاون سے تعلیم کی مد میں مختلف منصوبوں کی تفصیل بیان کی اور کہا کہ کم مدت میں اب تک SRPS اورمختلف ڈونر نے 27 سیلاب سے تباہ شدہ سکولوں کی دوبارہ آبادکاری کی۔ جس سے 4 ہزار سے زیادہ طالب علموں کو فائدہ ہوگا جبک ہم مزید سکولوں کی بہتری پر توجہ دے رہے ہیں۔ جس میں سکولوں میں بچوں کے داخلے انکو کتابیں اوردوسری ضروریات کو پورا کرنا شامل ہیں۔ جس سے سکولوں میں طالب علموں کا اضافہ ہوگا ۔تقریب سے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمد افتابSDEO افتخار علی ،ASDO ارشد علی اور تحصیلدار واصف خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم سب کیلئے داخلہ مہم کا آغاز پاک افغان بارڈرسے کرنے اوران کا افتتاحکرنا ایک اہم قدم ہے۔تقریب کے اخرمیں میں ملک زیارت گل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور منزری چینہ میں گرلز سکول اور پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔مہمان خصوصی کرنل محمد اظہر نےکہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی اور زندگی بہت مشکل ہوتی ہے اور تعلیم عام کرنے اور علاقے کے امن برقرار رکھنے میں عوام اور مشران کاتعاون بہت ضروری ہے۔جس کیلئے ہم سب ملکر کام کرینگے اس ملک اور علاقے میں ہم سب نے قربانی دی ہے ۔اور اب ایک پاکستانی ہوکر اس ملک کو آگے بڑھانا ہے۔ اس موقع پر سکول میں چھیڑ کا پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا گیا۔۔آخر میں ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں شرکاء نے بینرز اور کتبے بھی اٹھارکھے تھے جس میں تعلیم کے حق میں نعرے درج تھے۔ سکول میں سو کے قریب لڑکے جبکہ 50 کے قریب لڑکیاں مشرکہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔اور سکول میں 5 سو سے زیادہ خاندانوں کے بچے دوردرازتین تین کلومیٹر سے پیدل آ تے ہیں اور علاقے کا واحد پرائمری سکول ہے۔