ہنگو ٹل سکاوٹس کمانڈنٹ سخاوت کی طرف سے ہنگو امن کمیٹی ممبران کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سنی سپریم کونسل چیرمین مولانا عبدالستار،ظاہر حسین،حسن خان،ملک عرفان،ملک قسم،ملک امین اللہ اور دیگر ممبران نے شرکت کی اس موقع پر کرنل جواد،ڈپٹی کمشنر ہنگو حیدر حیسن،ڈی پی او محمد خالد خان، اور دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس سخاوت نے کہا کہ اج بڑی خوشی کا دن ہے کہ ہم سب امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر ہیں کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے میں فورسز کی ساتھ عوام نے بہت قربانیاں دی ہے ہم سب ملکر علاقے کے ترقی کیلئے کام کرینگے امن کمیٹی ممبران نے کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس کا شکریہ ادا کیا اور مشران نے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہنگو میں مکمل طور پر امن ہے کسی کو بھی امن خراب نہیں ہونے دینگے۔