رمضان میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ؛ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت

رمضان میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کےخلاف عباس خان سنگین ایڈوکیٹ کی دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت، سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

عدالت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا, سیکرٹری فوڈ خیبرپختونخوا اور ڈی جی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کو کل طلب کرلیا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ افسران کل پشاور ہائیکورٹ آجائے اور بتادیں کیا اقدامات کئے ہیں،عدالت

اسسٹنٹ کمشنر, خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی اور محکمہ خورک کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

ہر چیز کی قیمت ڈبل کردی گئی ہے, نرخ نامے پر عمل درآمد نہیں ہورہا، وکیل درخواست گزار عباس خان سنگین ایڈوکیٹ

دو چار بندوں کو پکڑ کر فیس بک پر تصاویر ڈالنے سے یہ مسلہ حل نہیں ہوسکتا، حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہونگے، آپ لوگ اس مسلے کو سنجیدہ کیوں نہیں لیتے، یہ صرف رمضان کے لئے نہیں ہے سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد رمضان کے بعد بھی ہونا چاہیئے۔ جسٹس اعجاز انور

یہ اتنا اہم مسلہ ہے تین تاریخ ہوگئے آپ لوگ رپورٹ جمع نہیں کررہے،جسٹس وقار احمد

سرکاری نرخ نامہ میں قیمت ایک ہوتی ہے اور مارکیٹ میں کچھ اور ہوتی ہے، ایک طرف مہنگابھیج رہے ہیں اور دوسرا اس میں ملاوٹ کررہے ہیں جو صحت کے لئے نقصان دہ ہے، انتظامیہ کہتی ہے کہ گوشت 700 روپے اور دودھ 130 سے 160 روپے فی کلو ہے یہ ہمیں دکھا دیں کہا یہ ملتا ہے، روٹی کی وزن اتنا کم کیا گیا ہے کہ اس سے بسکٹ بنا دیا ہے چار روٹی کھا کر بھی گزارا نہیں ہوتا۔ وکیل درخواست گزار عباس سنگین ایڈوکیٹ

عدالت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا, سیکرٹری فوڈ خیبرپختونخوا اور کے پی فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی کو کل پشاور ہائیکورٹ طلب کرلیا۔ سماعت کل 21 مارچ تک ملتوی کردی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket