انٹرمدارس گیمز کے سلسلے میں والی بال ٹورنامنٹ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں شروع ہوگیا۔افتتاحی روز کھیلے گئے میچز میں ڈی آئی خان، بنوں اور پشاور نے کامیابی حاصل کرلی۔ پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں جاری انٹر مدارس والی بال چیمپئن شپ کا پہلا میچ ڈی آئی خان اور ہزارہ کے درمیان کھیلاگیا۔ جس میں ڈی آئی خان نے 25-15 اور 25-19 سے کامیابی حاصل دوسرے میچ میں بنوں نے مردان کو 25-15 اور 25-12 سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں پشاور نے کوہاٹ کو 25-19 اور 25-18 سے شکست دیکراگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی ضم اضلاع امیرزاہدشاہ مہمان خصوصی تھے۔ جنہوں نے باضابطہ ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشیدبلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشاد خان سمیت دیگرشخصیات بھی موجود تھے۔ڈائریکٹوریٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام بین المدارس گیمز فٹبال پشاور نے بنوں اور ڈی آئی خان نے مردان کو پانچ چار سےشکست دے دی ۔ طہماس فٹبال سٹیڈیم میں جاری فٹبال ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح ڈی ایس اوفیصل حبیب اور خالد خان نے کیا۔ پہلے میچ میں پشاورکی ٹیم نے مدمقابل ٹیم بنوں ریجن کی ٹیم کوتین صفر سے شکست دی ۔دوسرے میچ میں ڈی آئی خان نے مردان ٹیم کو پینلٹی ککس سے چار۔پانچ گول سکور سے ہرایا۔میچ مقررہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر رہاآج مزیددو میچز کھیلے جائینگے۔