ایبٹ آباد کوہالہ آذاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ پرپاکستان و آذاد کشمیر کے پرچم لہرانے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ بریگیڈیئر صلاح الدین ،کرنل احمد خان کی سربراہی میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ترانوں کیساتھ سلامی پیش کرتےہوئے قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس کے نوجوان رانماء راجہ ثاقب مجید اور انکی ٹیم نے جھنڈا لہرا کر عوام میں پائی جانے والی تشویش دور کردی ۔اس موقع پر عوام علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے شر کت کی ۔ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر آٹا سستا اور بجلی بلوں کے حوالے سے عوامی حقوق احتجاجی تحریک کے دوران جھنڈا اتارنے کی بازگشت سنائی دی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سمیت انتظامیہ نے موقف دیا تھا کہ جھنڈا انتظامیہ نے خود اتارا تھا اور اسکو خوبصورت انداز میں نیا آزاد کشمیر اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔ اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے سرکل بکوٹ اور آزاد کشمیر کے سنگم کوہالہ میں پروقار تقریب میں عوام علاقہ سرکل بکوٹ اور آذاد کشمیر کی موجودگی میں قومی وملی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج جھنڈے لہرا کر وطن دشمنوں کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان اور آذاد کشمیر کے بھائیوں کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتی