چترال کی خوبصورت وادی کیلاش کا مذہبی تہوار چلم جوش اپنی روایتی رسومات کیساتھ اختتام پذیرہو گیا ۔ مذہبی تہوار چلم جوشی میں ملکی وغیر ملکی سمیت ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عمران خان، کمانڈنٹ CTF کرنل بلال، ایس پی انویسٹگیشن لوئر چترال عتیق الرحمن ، ونگ کمانڈر کرنل قیصر رضاء، ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ ،ڈی ایس پی ٹوارزم پولیس شیر راجہ اور دیگر افسران نے شر کت کی ۔ علاقہ عمائدین نے افسران کا استقبال کیا اور چلم جوشت تہوار میں شرکت کرنے پر ان کو خوش آمدید کہا ۔جوشی تہوار میں کیلاشی قبیلے نے دودھ پلانے اور دودھ تقسیم کرنے کی رسم (چیرک پی پی) بھی منائی۔مختلف رسومات میں چوتیاک زوشی کی رسم سمیت نومولودبچوں کیلئے رسومات اور روایتی رقص کیا گیا۔جوشی تہوار میں گھونا زوشی سمیت دیگر رسومات اور ثقافتی رقص کیا گیا۔ ڈی پی او لوئر چترال نے تقریبات کے دوران ڈانسنگ پلیس اور دیگر جگہوں کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی پی او لوئر چترال نے کیلاش کمیونٹی کو تہوار کی مبارک باد دی اور فیسٹیول کے دوران مقامی لوگوں کا ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور بھائی چارے پر ان کی تعریف کی۔ڈیوٹی پر موجود لوئر چترال پولیس، ٹوارزم پولیس،ٹریفک وارڈنز،چترال سکاوٹس اور چترال لیویز کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔