اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی۔ گورنر خیبر پختونخوا کا پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ گورنر کا ایرانی سفیر سے اظہار افسوس، دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔ واقعہ پر دل بہت افسردہ ہے، ایرانی حکومت و ایرانی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کیجانب سے ایرانی حکومت و ایرانی عوام سے اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ ابراہیم رائیسی اور انکے ساتھیوں کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، گورنر فیصل کریم کنڈی کی افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، گورنر تبریز ملک رحمتی کے درجات بلندی کی دعا، پسماندگان و ایرانی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
پاکستان کا یوم سوگ منانے اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کے اچھے دوست تھے۔ قومی پرچم سرنگوں رہے گا، وزیراعظم شہبازشریف