خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی نے مخیر حضرات کے مالی تعاون سے اپر باڑہ کے 160 خاندانوں میں سندانہ کے مقام پر رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیا ۔فوڈ پیکج آٹا، چینی، گھی، دال وغیرہ جیسے ضروریاتِ زندگی کے اشیاء پر مشتمل تھا۔ آج اپر باڑہ سندانہ کے مقام پر 160 خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کیا گیا۔ فوڈ پیکج قوم سپاہ کے ننگروسہ، سندانہ،درے وانڈی، شیخ ملی، کنڈاو جماعت اور سپین درند کے علاقوں کے قوم سپاہ اور قوم کمر خیل کے مستحقین کو دیا گیا۔ اس موقع پر اپر باڑہ کے مشران حاجی باور خان،حاجی جمر گل ،قاضی فرمان نے خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی اور مخیر حضرات کے فوڈ پیکج کے انتظام پر شکریہ ادا کیا ۔خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر شیخ گل آفریدی ،جنرل سیکرٹری سیدغنی آفریدی ،قاضی شاہ میر خان ،اور تراب علی خان نے کہا کہ خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کی مکمل کوشش ہے کہ اپر باڑہ کے عوام کے مسائل حل ھو۔ اسی وجسے ھم نے ہر فورم پر اس کیلیے آواز اٹھائی ہے اور اٹھاتے رہینگے۔ رمضان فوڈ پیکج مخیر حضرات کے مرھون منت ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے. کیونکہ آج کل کے مہنگائی کے دور میں جہاں انسان اپنے گھریلو اخراجات برداشت نہیں کر سکتا، وہاں پر ایک سو ساٹھ خاندانوں کو مدد فراہم کرتا احسن اقدام ہے۔ اس موقع پر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی نے مخیر حضرات سے اپیل کہ اپر باڑہ میں تقریباً 370 خاندان رہائش پذیر ہیں جو کہ انتہائی سخت زندگی گزار رہے ہیں۔ اور مذکورہ ایک سو ساٹھ پیکج سے رہ جانے والے خاندانوں کو بھی اسی قسم کا پیکیج کا انتظام کیا جائے۔ فوڈ پیکج کی تقسیم کے موقع پر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے انجنیئر محمود خان، حاجی عاشق خان، گل فراز، قاضی عبد الکریم اور احسان خان بھی موجود تھے۔