Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, July 1, 2025

کورئیر کمپنی سے جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

کورئیر کمپنی سے جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ایف آئی اے پشاور زون کی بڑی کاروائیوں میں جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف 8 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں۔ چھاپوں میں 2 ملزمان گرفتار – 7 انکوائریاں بھی درج کر لئی گئی۔ چھاپہ مار کاروائیاں اینٹی کرپشن سرکل پشاور، کمپوزیٹ سرکل مردان اور ایبٹ آباد کی جانب سے کی گئی۔ رنگ روڈ پشاور میں واقع نجی کورئیر کمپنی کے آفس سے مشتبہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی بڑی کھیپ برآمد کی گئی۔ لاکھوں مالیت ادویات کے 50 سے زائد کارٹن سیز کر دیئے گئے۔ برآمد ہونے والی ادویات میں اینٹی بائیوٹک اور معدے سے متعلق ادویات اور انجیکشن شامل ہیں۔ مشتبہ ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ایک اور کاروائی میں اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں امتیاز اور محمد علی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن پشاور میں مقدمہ درج تھا۔ کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے جعلی ادویات میں ملوث عناصر کے خلاف 4 چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔ چھاپہ مار کاروائیاں ایبٹ آباد کے علاقے تھاکوٹ میں واقع مختلف میڈیکل سٹورز میں کی گئی۔ میڈیکل سٹورز سے بڑی تعداد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کی گئیں۔ کمپوزٹ سرکل مردان نے جعلی ادویات میں ملوث 2 چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔ چھاپہ مار کاروائیاں مردان کے علاقے بخشالی روڈ اور جرنل چوک تورو میں واقع مختلف میڈیکل سٹورز میں کی گئی۔ چھاپوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کی گئی۔ مذکورہ ادویات کو ڈریپ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈریپ حکام نے موقع پر جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات سیل کر کے لیبارٹری بھجوا دی۔ ملزمان کے خلاف انکوائریاں درج کر لی گئی۔ ڈریپ حکام کی رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائے گی۔

ایف آئی اے پشاور زون کی جانب سے تمام سرکلز میں خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ چھاپہ مار ٹیمیں ڈریپ حکام کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

کورئیر کمپنی سے جعلی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

Shopping Basket