موٹروے کے پولیس افسران نے دوران پیٹرولنگ مانسہرہ ایریا میں سڑک کی سائیڈ پہ ایک ٹیکسی گاڑی کھڑی دیکھی. جب گاڑی میں دیکھا تو ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا. افسران نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دے کر ریسکیو اداروں کی مدد سے مذکورہ شخص کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ شفٹ کیا. ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ شخص کا بلڈ پریشر انتہائی زیادہ ہائی ہونے کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوا اور اگر بروقت ہسپتال نہ پہنچایا جاتا تو یہ جان لیوا ہو سکتا تھا. ایس پی سجاد بھٹی نے افسران کوشاباش دی اور کہا کہ ائندہ بھی انسانی جان کو ہر صورت مقدم رکھا جائے.