خیبر پختونخوا میں 8 لاکھ 93 ہزارسے زائد طلبہ ، 4 لاکھ 22 ہزارطالبات شامل ہیں۔ صوبے میں 3ہزار 528 امتحانی ہال قائم کیے گئے ہیں ۔ امتحان میں 23 ہزار سے زائد اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے ۔تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام 1 لاکھ 78 ہزار 335 طلبہ اور 61 ہزار 879 طالبات بھی شامل ہیں۔ چئیرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تمام امتحانی مراکز میں خفیہ کیمرے سے سخت مانیٹرنگ کیجا ئے گی۔ خیبر پختونخوا میں آج میٹرک امتحانات ہو رہے ہیں۔ 8 لاکھ 93 ہزارسے زائد طلبہ حصہ لیں گے۔ جماعت نہم اور دہم کے مجموعی طور پر 471020 طلبہ امتحان دے رہے ہیں۔ نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کی تعداد 422504 ہے۔صوبے کے 8تعلیمی بورڈز نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ صوبے میں 3ہزار 528 امتحانی ہال قائم کیے گئے ہیں۔ ان امتحانی ہالز میں 1757 میل ہالز،1237 فیمیل ہالز اور 575 کمبائنڈ ہالز شامل ہیں۔ امتحانات میں 23996 سپروائزری سٹاف فرائض سر انجام دینگے۔