خیبرپختونخوا میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اقدامات اور حکومتی سرپرستی میں فنکاروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کمانڈر 102 بریگیڈ، ٹوارزم آفیسر میڈم حسینہ، منیجر کلچر ٹوارزم ہمایون خان جبکہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کام کرنے والی نمائندہ تنظیم آباسین ارٹ کونسل کے وفد نے صدر عبدالروف روہیلہ اور سینئر نائب صدر ادیب و دانشور ناصر علی سید کی سربراہی میں شرکت کی اجلاس میں خیبرپختونخوا اور خصوصی طور پر صوبائی دارلحکومت پشاور میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے درکار اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا اور خصوصی طور پر پشاور میں عوام کو تفریح مہیا کرنے اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات حکومتی سرپرستی میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے نمائندہ تنظیم کو بھرپور سرپرستی کا یقین دلایا گیا اس سلسلے میں ہنرمندی کو فروغ دینے کے لیے عیدالفطر کے فوری بعد ادب،آرٹ موسیقی اور ڈرامہ کے کلاسز کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے لیے باقاعدہ میکنزم کی تیاری کے لیے نمائندہ تنظیم سے تجاوز طلب کر لی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے دہشت گردی سے متاثرہ صوبائی دارلحکومت پشاور میں عوام کو تفریح مہیا کرنے اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے اور بھرپور حکومتی سرپرستی کے عزم کا اعادہ کیا اور ذاتی طور پر کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔