خیبرپختونخوا میں3 جولائی سے7 جولائی تک مون سون بارشوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک اور شدید بارشوں کا خدشہ جبکہ نشیبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور سیلاب کا امکان ہے۔سیاحوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔کسی بھی سیاحتی و سفری معلومات کیلئے یا سفر کے دوران کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے بچنے کیلئے برائے مہربانی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔