ٹانک: آل بیٹنی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بیٹنی ایجوکیشن آگاہی سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے مشران، سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری افسران، اساتذہ، نوجوانوں، طلبہ اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں ...
طورخم بارڈر کھولنے اور پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے لنڈی کوتل میں اہم جرگہ
خیبر (لنڈی کوتل): خیبر رائفلز کے کمانڈنٹ کے ساتھ لنڈی کوتل کے مشران کا ایک اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں افغانستان میں پھنسے پاکستانی ڈرائیوروں، تاجروں، طلبہ اور گاڑیوں کی وطن واپسی اور طورخم بارڈر کے ذریعے آمدورفت بحال کرنے کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خ ...
وادی کیلاش کا چلم جوشی تہوار کا آغاز
وادی کیلاش کا چلم جوشی تہوار کا آغاز ہو گیا۔ جوشی فیسٹیول 13 مئی سے 17 مئی تک چترال لوئر کی وادی کیلاش میں جاری ہے۔ تہوار کے پہلے دن وادی رمبور میں چریک پیپی (دودھ پینے اور تقسیم کرنے کا دن) رسم منائی جاتی ہے۔ فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم ...
بیرونِ ملک میڈیکل تعلیم سے قبل پی ایم اینڈ ڈی سی رجسٹریشن لازمی قرار
اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے بیرونِ ملک میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کے لیے نئے ضوابط متعارف کرا دیے ہیں، جن کے تحت بیرونِ ملک روانگی سے قبل رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ا ...
شہری سہولت کے لیے تحصیل بلڈنگ ایبٹ آباد میں انفارمیشن ڈیسک قائم
ایبٹ آباد: شہریوں کو سرکاری خدمات کی فراہمی میں آسانی اور بہتری کے لیے سرمد سلیم اکرم کی زیر نگرانی نیو تحصیل بلڈنگ میں انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی کے ہمراہ کیا۔ افتتاحی تقریب م ...
ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی آفات سے بچاؤ پر تربیتی پروگرام
بونی: آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ پاکستان کے زیر اہتمام بونی میں “ماحولیاتی نظم و نسق اور قدرتی آفات سے بچاؤ” کے موضوع پر دو روزہ معلوماتی و تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ماحولیات کے تحفظ، قدرتی آفات کے خطرات میں کمی اور عوامی شعور اجاگر کرنے س ...
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ
جنوبی وزیرستان: مسرت زمان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وانا سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وانا میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل لاک ...
پاکستان نے ایرانی طیاروں سے متعلق سی بی ایس رپورٹ مسترد کر دی
اسلام آباد: دفتر خارجہ پاکستان نے پاکستان میں ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی نشریاتی ادارے CBS News کی رپورٹ کو “گمراہ کن اور سنسنی خیز” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نور خان ایئربیس پر ا ...
نرسز انسانی خدمت کی علامت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد: شہباز شریف نے عالمی یومِ نرسز 12 مئی 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں دنیا بھر خصوصاً پاکستان میں خدمات انجام دینے والے مرد و خواتین نرسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نرسز انسانیت کی بے لوث خدمت کی روشن مثال ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ...
ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا
ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کرکٹ ٹیم کو کامیابی کے لیے 268 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ بنگلادیش نے اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی، جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے کم از کم 75 اوورز میں 268 رنز در ...









