نوشہرہ:ضلعی انتظامیہ کاتجاوزات کیخلاف میگا آپریشن

حکومت خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا سرکاری اراضی پر عرصہ دراز سے قاٸم تجاوزات کیخلاف میگا آپریشن۔ مجموعی طور پر 20 کنال زمین وگزار۔ تحصیل نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں مقامی افراد نے سرکاری زمین پر عرصہ دراز سے تجاوز کر کے آبادی کر رکھی تھی۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر نے ریونیو سٹاف، تحصیل میونسپل انتظامیہ اور مقامی پولیس کے ہمراہ کارواٸی کرکے 20 کنال اراضی واگزار کروا کر سرکاری زمین بحال کر دی۔ حکومتِ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں پورے ضلع میں جاری رہیں گی.

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket