پاکستان ہیومن رائٹس کا فوج کے حق میں مظاہرے کا اعلان

پاک فوج کیخلاف حالیہ منفی پراپیگنڈے کیخلاف پاکستان ہیومن رائٹس ڈسٹرکٹ پشاور نے پاک فوج کے حق میں اور ان سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ہیومن رائٹس ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر واجد مومند نے کہا ہے کہ 29جولائی بروز پیر کو اہلیان پشاور بھرپور تعداد میں پشاور پریس کلب کے باہر پہنچیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاک فوج کیخلاف بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈا کررہے ہیں۔پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسکو ہر محاز پر ناکام بنائیں گے۔عوام پاک فوج کیساتھ محبت کرتے ہیں۔پاک فوج نے ہر دور میں ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔پاک فوج کے کردار پر شک کرنے والے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ناکام ہوں گے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket