لوئر اورکزئی: اسسٹنٹ کمشنر کی صدارت میں کھلی کچہری کا انعقاد

صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی جناب محمد طیب عبداللہ کی ہدایت پر آج مورخہ 24.07.2024 کو گورنمنٹ پرائمری سکول چمنجنہ، لوئر اورکزئی میں صبح 11.00 بجے AAC لوئر اورکزئی کی صدارت میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی محکموں کے نمائندوں اور علاقے کے مشران و لوگوں نے شرکت کی۔ علاقے کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متعلقہ محکموں کو جلد کارروائی کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اس کے علاوہ تین ہفتوں کے بعد متعلقہ محکموں کے ساتھ فالو اپ میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket