Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, September 10, 2024

پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، 6 افغان شہری گرفتار

ایف آئی اے پشاور زون نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے میں ملوث 6 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، ایف آئی اے نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان شہری، نجیب اللہ، کو گرفتار کیا۔ ملزم کے پاس جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور افغان تذکرہ برآمد ہوا۔ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم نجیب اللہ چمن بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہوا تھا اور اس نے کوئٹہ میں مقیم قاری حافظ کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کئے۔ اس کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے عثمانیہ ہاسٹل پشاور سے مزید پانچ افغان شہریوں کو بھی گرفتار کیا۔ جن کے قبضے سے جعلی پاکستانی شناختی کارڈز، پاسپورٹ اور افغان تذکرے برآمد ہوئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے نے ان کے ساتھ کام کرنے والے ایجنٹوں کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے  ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ملزمان جعلی شناختی دستاویزات کا استعمال کرکے سعودی عرب جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ جس کے لئے انہوں نے کابل کے راستے سفر کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ایف آئی اے کے حکام نے بتایا ہے کہ نادرا اور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کی ممکنہ ملوثیت کا تعین بھی تحقیقات کے دوران کیا جائے گا۔ ایف آئی اے نے اس بڑی کارروائی کے بعد اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ جعلی دستاویزات کی تیاری اور استعمال کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket