خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے تخت بھائی سفاری ٹرین کا دورہ 3مارچ کو منعقدہو گا، سیاحت کے شوقین افراد کو عالمی ثقافتی ورثہ کی سیر کروائی جائے گی۔
پہلے مر حلے میں 130سے زائد فیملیز کو قدیمی مقامات دیکھائے جائینگے. صدر، سٹی ریلوے سٹیشن،ناصر پور،پبی،نوشہرہ، رسالپوراور مردان کی سیر کروائی جائے گی، عالمی ثقافتی ورثہ تخت بھائی کے آثار قدیمہ اور قدیم بدھ خانقاہوں کی سیر دورہ کا حصہ ہیں۔ ایک روزہ دورے میں شرکاء کو پہلی صدی عیسوی کی بدھ مت کی تہذیب کی باقیات بارے معلومات دی جائے گی۔ شرکاء کا استقبال روایتی بینڈ سے کیا جائے گا۔ دورے کے دوران خصوصی ٹوور گائیڈ دورے کی معلومات فراہم کریگا۔ خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی