پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں چھٹی فتح حاصل کرلی۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 154 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔حسن نواز 37 اور رائلی روسو 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ خواجہ نافع نے 20 اور کپتان سعود شکیل نے 16 رنز بنائے۔ پشاورزلمی کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد باسط نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ mجواب میں پشاور زلمی نے بابر اعظم کی شاندار اننگز کی بدولت 155 رنز کا ہدف با آسانی 9 گیندوں قبل ہی پورا کرلیا۔ بابر اعظم 71 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ محمد حارث نے 35، کوشل مینڈس نے 21 اورایرون ہارڈی نے 18 رنز بنائے۔ پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں 6 کامیابی حاصل کرلی۔ پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو پشاور زلمی ایونٹ میں ناقابل شکست ہے۔ زلمی7 میں سے6 میچز جیت کر 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔ اس کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 2 کامیابیوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔


