شہدائے پاکستان کو سلام
وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ کیپٹن عبداللہ شہید انتہائی نڈر افسر تھے جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ کیپٹن عبداللہ شہید نے 27 ستمبر 2020 کو دہشتگردوں کے خلاف دفاع وطن میں بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
کیپٹن عبداللہ شہید کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔کیپٹن عبداللہ شہید کے والد صاحب کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ دہشتگردی اور مسنگ پرسن کا ذکر تو ضرور کہتے ہیں لیکن ہمارے شہید جوان بچے جوکہ اس وطن عزیز پاکستان کی مٹی پر قربان ہوچکے ہیں تو ان کا نام ہی لوگ بھول گئے ہیں۔ پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ خدارا ایسے مواقعوں پر ہمارے شہیدوں کو بھی یاد کیا جائے تاکہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر محسوس ہو۔