پشاور۔ قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے۔ خیبر پختونخوا سے این اے 8 باجوڑ ، این اے 44ڈی آئی خان ، پی کے 22باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ کی خالی نشستیں شامل ہیں۔ انتخابی مہم جمعہ اور ہفتہ کی آدھی رات اختتام پذیر ہوگی۔ مجموعی طور پر 49 امیدواروں میں مقابلہ ہورہا ہے۔این اے 8 باجوڑ میں 7, امیدواروں، این اے 44 ڈی آ ئی خان میں 19, پی کے 22 کوہاٹ میں 13 اور پی کے 91 باجوڑ میں 10 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ پشاورپولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہیگی۔ ان انتخابات میں 14لاکھ 71 ہزار سے ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 7لاکھ 99 ہزار 7سو 39 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6لاکھ 72 ہزار 2سو 16 ہے۔ مجموعی طور پر 892 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ 139 پولنگ اسٹیشن زیادہ حساس قرار دئے گئے ہیں ۔ سیکورٹی کیلئے خاطرخواہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔