لینڈ سلائیڈنگ : شاہراہ کاغان دوسرے روز بھی بند

شاہراہ کاغان گھنول کے مقام سے ٹریفک کےلئے دوسرے روز بھی بند ہیں۔ کاغان گھنول کے مقام سے بندش کو 24 گھنٹوں سے زیادہ وقت گزر گیا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ کاغان کو کھولنے کا کام جاری؛ این ایچ اے حکام بھاری پتھروں کو توڑ کر سڑک کو ٹریفک کےلئے کھولا جا رہا ہے۔  گزشتہ روز شاہراہ کاغان علی الصبح لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کےلئے بند ہوگئی تھی۔ سڑک کی بندش سے وادی کاغان جانے اور واپس آنے والے مسافر اور سیاح 24 گھنٹے سے محصور ہیں۔ سڑک کھولنے کا کام دیر سے شروع ہونے پر سڑک کو24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ٹریفک نہیں کھولا جاسکا۔ بالاکوٹ ٹنوں وزنی بھاری پتھر اور ملبہ سڑک پر پڑا ھے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket