پشا ور انسٹیٹیو ٹ آف کا ر ڈ یا لو جی میں تین روزہ کارڈیک تھیوریسک سرجری انٹرنیشنل کانفرنس کا اغاز

خیبر پختونخوا  میں امراض قلب کے واحد سرکاری ہسپتال پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر میزبانی تین روزہ بارہویں دوسالہ کارڈیک تھیوریسک سرجری انٹرنیشنل کانفرنس کا اغاز آج سے ہوگا ،کانفرنس میں پاکستان  سمیت دنیا بھر کے نامور اور بہترین کارڈیالوجسٹ ،کارڈیک سرجن اور دیگر ماہرین صحت شرکت کر رہے ہیں۔پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ترجمان رفعت انجم کے مطابق تین روزہ کانفرنس کا موضوع” کارڈیک سرجری  میں روشن مستقبل کیلئے تعاون کے ذریعے معیار کو  مضبوط بنانا” ہے۔  کانفرنس پی آئی سی اور پاکستان ایسو سی ایشن آف کارڈیو ویسکولر اینڈ تھیوریسک سرجری کے اشتراک سے  17نومبر سے شروع ہورہی ہے جس میں شعبہ امراض قلب سے وابستہ قومی اور بین الاقوامی ماہرین حصہ لے رہے ہیں ،ترجمان کے مطابق کانفرنس میں امراض قلب کے شعبے میں نئی جدت، معمولی کٹ کے ساتھ بڑی سرجری،بغیر کٹ سرجری،امراض قلب میں مبتلا چھوٹے اور بڑوں کے لیے جدید طریقہ علاج اور ریسرچ پر بات ہوگی۔تین روزہ کانفرنس میں مختلف موضوعات پر ورکشاپس،سمپوزیم اور مقالے پیش کرنا شامل ہیں۔کانفرنس کے حوالے سے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹیو ، میڈیکل ڈائریکٹر اور کانفرنس کے کنوینیئر پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ کا کہنا تھا کہ پی آئی سی کی میزبانی میں اتنا بڑا ایونٹ منعقد ہونا ایک اعزاز ہے اور اس بات کا ثبوت بھی کہ بہترین اور عالمی معیار کے علاج معالجہ کی سہولیات پی آئی سی کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے ساتھ ساتھ ملکی اور غیر ملکی اداروں کا بھروسہ ہے جس کے باعث یہ سب ممکن ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ  تین سال کے قلیل عرصے میں بہت سے نیشنل اور انٹرنیشنل اعزازات اپنے نام کرنے والے پی آئی سی کو ہر فورم پر سراہا جا رہا ہے جو نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس سے نہ صرف نئے خیالات کا تبادلہ ہوگا بلکہ نئے آنے والے نوجوان سرجنز کے لیے بہترین  راہیں ہموار ہونگی اور وہ نئے جدید طریقہ علاج کے ساتھ اس صوبے اور ملک کے شہریوں کو خدمات فراہم کر سکیں گے۔ڈاکٹر شاہکار نے پشاور آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید بھی کہا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket