شمالی وزیرستان کے نوجوانوں نے میران شاہ کینٹ کا دورہ کیا اور جی او سی میجر جنرل عادل افتخار سے خصوص ملاقات کی۔ نوجوان نے امن و امان خراب کرنے والے انتہا پسند عناصر سے سختی کے ساتھ نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس دوران نوجوانوں کے کلیدی کردار اور ان کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داریوں پر مفصل گفتگو کی گئی۔ نشست کے دوران ملکی سکیورٹی مسائل اور ان سے نمٹنے میں نوجوانوں کے مرکزی کردار اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا- نوجوانوں نے اسں عزم کا اظہار کیا کہ تمام دستیاب وسائل کے صحیح استعمال سے پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں نے پاک فوج کی اس کاوش کو بےحد سراہا اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔