متحدہ عرب امارات نے روزگار کیلئے آنیوالے پاکستانیوں پر نئی ویزا شرط عائدکردی. روزگار کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی ویزا شرط عائد کردی گئی ہے۔ یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزا لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفیکٹ درکار ہوگا۔ پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانیوں کو پولیس کا کریکٹر سرٹیفیکٹ لازمی دکھانا ہوگا۔ پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ شکایات کے ازالے کے لیے اماراتی حکومت کا اقدام خوش آئند ہے۔ متحدہ عرب امارات مختلف شکایات پر پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزے کی پابندی لگا چکا ہے۔