Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, April 29, 2024

وائٹ ہاؤس کا پشاور دھماکے پر اظہار افسوس

وائٹ ہاؤس نے پشاور میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے نمازیوں پر حملے کو ناقابل معافی عمل قرار دیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ناقابلِ دفاع ہے، نمازیوں کو نشانہ بنانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

ایڈرین واٹسن نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ یاد رہے امریکی سیکریٹری خارجہ ٹونی بلنکن نے پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

امریکی سیکریٹری خارجہ ٹونی بلنکن نے بیان میں کہا تھا کہ مسجد میں نمازیوں پر خوفناک حملہ کیا گیا دہشت گرد حملے میں کئی نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے، دہشت گردی کہیں بھی کسی بھی وجہ سے کی جائے اس کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

خیال رہے پولیس لائن مسجد میں خودکش حملے نے درجنوں خاندان اجاڑ دیے،اب تک دھماکے میں شہدا کی تعداد 100ہوگئی جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket