فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ایرانی وزیرخارجہ سے تہران میں ملاقات کی، ملاقات میں دیگر ایرانی حکام نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی شاندارمیزبانی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ یہ ہمارے گہرے اور عظیم دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایران میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہمارا عزم مضبوط اور مشترکہ ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تہران میں موجود ہے۔ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دیگر ایرانی حکام کے ہمراہ فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔


