Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, April 19, 2026

لنڈی کوتل: افغان مہاجرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں حمزہ بابا کے مزار کے قریب افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین (کڈوال شہریوں) اور مریضوں کے لیے نوجوانانِ قبائل اور مخیر حضرات کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جاری ہے۔ کیمپ میں مستند ڈاکٹرز کی جانب سے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا جا رہا ہے جبکہ انہیں ضروری ادویات بھی بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 7 ہزار سے زائد افغان مریضوں کا علاج کیا گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔ افغانستان واپس جانے والے شہریوں نے نوجوانانِ قبائل اور دیگر مخیر حضرات کے اس انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ منتظمین کے مطابق کیمپ کا مقصد مستحق اور ضرورت مند افراد کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ سفر کے دوران انہیں درپیش صحت کے مسائل کو کم کیا جا سکے۔

لنڈی کوتل: افغان مہاجرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

Shopping Basket