Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, May 18, 2024

پشاور: دوست فیسٹیول کا انعقاد

پشاور: خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور دوست ویلفیئرفاؤنڈیشن کے تعاون سے ڈی ایچ اے پشاور میں ”پیار، پھول اور آپ” کے عنوان سے دوست فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور گلوکاروں نے نہ صرف اپنی آواز کا جادو جگایا. شرکاء کیلئے مختلف کھانے پینے کے سٹالز بھی سجائے گئے تھے۔

دوست ویلفیئر فاؤنڈیشن کی 30 سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقد ہونے والے فیسٹیول میں نامور صوفی شاعر یوسف بشیرقریشی،گلوکاروں میں شاہد ملنگ، عبدالحنان، وجیہہ فاروقی اور جام بوائزنے شرکاء کو محظوظ کیا۔ خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے اشتراک سے منعقدہ ایک روزہ فیسٹیول میں فیمیلیز اور نوجوانوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔فیسٹیول میں صوفی شاعر یوسف بشیر نے اپنی صوفیانہ شاعری سنائی جس پرسامعین نے یوسف قریشی کو خوب داد دی۔

گلوکارشاہد ملنگ کی جانب سے روایتی رباب موسیقی کی دھنوں نے نہ صرف شرکاء کو جھومنے پر مجبور کیا بلکہ شرکاء ان کے ساتھ گنگناتے بھی نظر آئے۔ فیسٹیول میں گلوکار وجیہہ فاروقی اور عبدالحنان نے بھی اپنے مشہور گانے پیش کئے۔ تقریب کے آخر میں پشاور سے تعلق رکھنے والے نوجوان بینڈ جام بوائز نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس کے نوجوانوں نے سیکورٹی کی خدمات سرانجام دیں۔ فیسٹیول میں آئے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات کا انعقاد تفریح کا باعث ہے اور فیمیلیز کیلئے ایسے منفرد ایونٹس ہونا ضروری ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket