the-election-commission-has-announced-the-training-schedule-of-polling-officers-for-the-general-elections-2024

عام انتخابات 2024 ریٹرننگ آفیسرز کے لئےتین روزہ ٹریننگ آج 13دسمبر سے شروع

عام انتخابات 2024 کے لئے ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کے بعد ان کی تین روزہ ٹریننگ آج 13دسمبر 2023 سے شروع گئ ہے ۔الیکشن کمیشن نے ٹریننگ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کو ٹریننگ دیے رہے ہیں ۔ان افسران کو انتخابی عمل، انتخابی قوانین و انتخابات سے متعلق دیگر انتظامی امو رپر ٹریننگ دی جارہی ہے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے لئے پشاور کے مقامی ہوٹل میں مورخہ 16 دسمبر 2023 کو ایک روزہ ٹریننگ دینے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ 36 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو تربیت دی جائیگی۔ آج سے ریٹرننگ افسران کو ڈویژنل سطح پر تین روزہ انتخابی تربیت دی جارہی ہے۔ جوکہ 15 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ مجموعی طور پر خیبر پختونخوا کے 160ریٹرننگ افسران کو تربیت دی جارہی ہے۔ صوبائ الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان نے آج پشاور کے مقامی ہوٹل میں پشاور اور مردان ڈویژن کے ریٹرننگ افسران کی تربیتی سیشنز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریٹرننگ افسران پر روزدیا کہ الیکشن کمیشن نےبحیٹیت ریٹرننگ افسران آپ کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھ کر آپ کا چناو کیا ہے۔ اس لئے آپ لوگوں پر بڑی ذمہ داری عائد کی گئ ہے۔ یقین ہے کہ آپ لوگ اپنی صلاحیتوں کو بروِے کار لاتے ہوئے انتہائ منظم پر امن اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار کریں گے۔

The Supreme Court has conditionally suspended the decision to invalidate the trial of civilians in military courts.

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ مشروط طور پر معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیس میں انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی ، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

بینچ میں جسٹس امین الدین ،جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں جبکہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا ،انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ 1-5 سے سنایا، جس میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا سپریم کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا گیا۔

سپریم کورٹ کے 6 رکنی بینچ نے ملٹری کورٹس سے متعلق فیصلہ مشروط طورپرمعطل کیا اور کہا فوجی عدالتیں ٹرائل شروع کر سکتی ہیں تاہم حتمی فیصلہ اپیل سے مشروط ہو گا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس مسرت ہلالی نے انٹراکورٹ اپیل پر فیصلے سے اختلاف کیا۔

یاد رہے 23 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے 5رکنی لاجر بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینزکےٹرائل کو غیرآئینی قرار دیا تھا، جس کے بعد انٹراکورٹ اپیلیں وفاقی حکومت،وزارت دفاع اور ،صوبائی حکومتوں کی جانب سےدائرکی گئی ہیں۔

یاد رہے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے فیصلہ چار ایک کی بنیاد پر سنایا، فیصلے میں سپریم کورٹ نے ملڑی ایکٹ کا سیکشن ٹو ون ڈی کو ائین کے بر خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے جرم کی نوعیت کےاعتبارسےمقدمات عام عدالتوں میں چلائیں جائیں گے۔

A forest fire broke out near Nithyagli DC House

نتھیاگلی ڈی سی ہاؤس کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی

 نتھیاگلی ڈی سی ہاؤس کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم ایبٹ آباد کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کی 4 فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے۔ ریسکیو 1122 کے بروقت رسپانس اور بہترین حکمت عملی کی وجہ سے سینکڑوں درختوں اور ڈی سی ہاؤس نتھیاگلی کو نقصان پہنچنے سے بچالیا۔

Meeting on air pollution presided over by the caretaker Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت فضائی آلودگی بارے اجلاس

پشاور میں فضائی آلودگی کی وجوہات اور ان کے تدارک پر تفصیلی تبادلہ خیال۔نگران وزیر اعلی کو  ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی ۔پشاور میں غیر معیاری اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کی اسسمنٹ کی جا چکی ہے۔ماحولیاتی اصولوں کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اینٹوں کے روایتی بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی میں تبدیل کرنے پر پیش رفت جاری ہے۔ اس مقصد کے لیے رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایک منصوبہ شامل ہے۔اب تک 256 بھٹوں 36 اسٹیل ملوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے۔غیر معیاری انتظامات کے حامل اینٹ کے بھٹوں اور اسٹیل ملوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ کی ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے وقتی سرگرمیوں کی بجائے کل وقتی حل نکالا جائے۔ ٹو اسٹروک رکشوں اور آلودگی کا سبب بننے والی دیگر گاڑیوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے قابل عمل پلان مرتب کیا جائے۔اس مقصد کے لیے اکیڈیمیا اور متعلقہ اداروں  سے مشاورت کی جائے۔ دیرپا نتائج کے لیے متعلقہ حکام کو بذات خود فیلڈ میں نکلنا ہو گا۔ پی ڈی اے، ڈبلیو ایس ایس پی، ٹرانسپورٹ اور ماحولیات کے ذمہ داران باقاعدگی سے سائیٹس وزٹ یقینی بنائیں۔میں بذات خود اچانک دورے کروں گا، ناقص کارکردگی پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صحت مند معاشرے کے لیے آلودگی کو کنٹرول کرنا ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ آلودگی کے خلاف بھرپور آگاہی مہم بھی ضروری ہے۔ ہم اس فضا میں سانس لیتے ہیں، اس کو آلودگی سے بچانے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

Inauguration of the resettlement of the church in Ghalnai

غلنئی میں چرچ کی دوبارہ آباد کاری کا افتتاح

ہیڈکواٹر غلنئی میں چرچ کی دوبارہ آباد کاری کا افتتاح کمانڈنٹ مہمند رائفلز اور ڈی سی مہمند محمد احتشام الحق نے کیا۔ اس سے پہلے چرچ کی ناگفتہ بہ حالات تھی کمانڈنٹ مہمند رائفلز نے خصوصی دلچسپی لیکر فوری طورپر دوبارہ آباد کرنے کا اعلان کیا۔ جس میں فرش بندی ،سول کام،چھت کی مرمت، گرجے کی نشستیں بڑھانے دیواروں کی اونچائی مرمت نئے ڈیزائن میں تعمیر کیا جائے گا ۔جس پر ڈپٹی کمشنر مہمند محمد احتشام الحق نے کہا کہ مسیحی برادری کے لیے چرچ کی دوبارہ تعمیر پر مجھے دلی خوشی ہوئی۔پاکستان اور خاص کر ضلع مهمند تمام اقلیتوں کے لیے محفوظ جگہیں ہیں۔ضلعی انتظامیہ آئین پاکستان کی پاسداری کرتے ہوئے تمام اقلیتوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔ کمانڈنٹ مہمند رائفلز فرقان شبیر نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم کا فرمان ہے کہ اقلیتوں کی مذہبی آزادی کو مکمل یقینی بنائیں گے پر عمل کار فرما ہیں۔چرچ کا نام یونائیٹڈ چرچ رکھا گیا ۔ جس میں مسیحی برادری کے دونوں فرقوں کیتھولک اور پروٹیسٹنٹ دونوں کے لیے عبادات کی آزادی ہونگی۔ واضح رہے کہ ضلع مهمند میں 1500 کی تعداد میں مسیحی برادری رہ رہے ہیں۔ ان کو یہاں کے باشندوں کی طرح سب حقوق حاصل ہیں چرچ کی دوبارہ تعمیر کرنے پر مسیحی برادری نے خوشی کا اظہار کیا۔ اور کمانڈنٹ مہمند رائفلز اور ڈی پی مہمند کا شکریہ ادا کی

Official Hajj: Last date for submission of applications is 22nd December

سرکاری حج:درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر تک تو سیع

سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع۔ عازمینِ حج کے اصرار پر وزارتِ مذہبی امور نے درخواستوں کی وصول میں 10 دن توسیع کا اعلان کر دیا۔ سپانسرشپ سکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ بیرون ملک سے ڈالرز میں ادائیگی کرنے والے بلا قرعہ اندازی کامیاب کیے جائیں گے۔عازمینِ حج کے اصرار پر وزارتِ مذہبی امور نے حجِ بدل پر پانچ سالہ پابندی ختم کر دی۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران حج کرنے والے امسال حج درخواست دینے کے اہل قرار۔ اکیلی خواتین حلف نامہ فراہم کرنے پر قابل ۔اعتماد خواتین کے گروپ میں حج کر سکیں گی

پشاورصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم کی صورتحال

پشاور۔صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ پشاور۔نوشہرہ،مردان،صوابی،پشاور،ڈی آئی خان اور بنوں کے اضلاع میں صبح اور شام دھند پڑنے کا امکان۔کالام میں پارہ نقظہ انجماد سے گر گیا۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان۔ دیر منفی 3,چترال صفر،پاراچنار صفر،مالم جبہ 2 اور تخت بھائی میں 3 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ۔

Celebration of International Day of Children with Disabilities

معذور بچوں کے عالمی دن کےحوا لے سےتقریب

12 دسمبر دنیا بھر میں معذور بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے امنگ سپیشل چلڈرن ایجوکیشن سکول مٹہ میں منعقد شدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ امنگ سپیشل چلڈرن ایجوکیشن سکول کے بچوں نے ڈپٹی کمشنر سوات کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کئے اس موقع پر پاک آرمی 6thبریگیڈ کے کرنل علی حسن، اسسٹنٹ کمشنر مٹہ عبدالقیوم اور پولیس حکام بھی موجود تھے۔ تقریب میں بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی سکول کے بچوں نے تقریب کے حوالے سے تقاریر، خاکے اور ملی نغمے پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان مختلف کلاس رومز میں گئے اور اساتذہ و طلباء سے ملاقات کی انہوں نے سکول کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیاڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے معذور بچوں کی بہترین کفالت اور پرورش پر ادارے کے ذمہ داران اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معذور بچوں کی کفالت اور پرورش کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے سکول کے بچوں اور اساتذہ میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

organization-of-chitral-tourism-symposium-for-conservation-of-cultural-heritage-and-promotion-of-tourism

ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور سیاحت کو فروغ کیلئے “چترال ٹورازم سمپوزیم” کا انعقاد

محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے “چترال ٹورازم سمپوزیم” کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اس تقریب میں نگراں صوبائی وزیر سیاحت و اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل، سیکرٹری محکمہ سیاحت مطاہر زیب، ڈی جی ٹورازم برکت اللہ مروت اور پاکستان بھر میں سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نےبھی شرکت کی۔ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے نگراں صوبائی وزیر سیاحت و اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے بتا یا سمپوزیم کا مقصد چترال کے شاندار ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور سیاحت کی فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ چترال سمپوزیم کا مقصد وہاں کے مسائل کا خاتمہ کرنا ہے ۔ چترال پاکستان کے سب سے زیادہ سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات میں سے ایک ہے ۔ہم سب کو ذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سمپوزیم کا انعقاد ایک مشترکہ کوشش کے تحت چترال کی ثقافتی میراث کے تحفظ کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ شندور پولو فیسٹیول چترال میں سیاحت کے فروغ کیلئے بین الاقوامی میلہ ہے۔کیلاش وادی سمیت سیاح یہاں آئے اور مقامی ثقافت کا بھی خیال رکھے۔چترال میں معاشی، ثقافتی ورثہ کی بہت بڑی صلاحیت موجود ہے جسے مزید نکھارنے کی ضرورت ہے۔مقررین نے سیاحت کے فروغ کیلئےمختلف محکموں کے کردار پر بھی زور دیا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چودھری کی میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا آج کے پروگرام کا مقصد چترال کے حسن کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔ چترال میں سیاحوں کے لئےسہولیات فراہم کرنے کےلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔ کلچر کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت عملی اقدامات کر رہی ہیں ۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چودھری نے مزید بتا یا کہ لوگوں کی آگاہی کے بعد چترال کے پسماندہ علاقوں میں بھی تجارت کو فروغ ملے گااور کہا مقامی لوگوں کو روز گار کے موقع فراہم ہو نگے۔ دہشت گردی کی لہر پر قابو پانے کیلئے پولیس جوان فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان پر حملہ افسوس ناک ہیں۔ دہشت گردوں کی کارروائی سے جوانوں کے حوصلہ پست نہیں ہونگے۔خیبرپختونخوا فرنٹ لائن صوبہ ہے اس سے حقیقت سے انکار ممکن نہیں۔