دوسر ا آر ایم ائی سپورٹس گالا تمام رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا۔ رحمان میڈیکل کالج ایونٹس کے زیادہ تر کھیلوں کے فائنل جیتنے کے ساتھ ٹورنمنٹ کی فاتح ٹیم قرار پائی۔ ٹورنمنٹ میں رحمان کالج اف الائیڈ ہیلتھ سائنسسز نے دوسری جبکہ رحمان کالج اف ڈینٹسٹری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپوٹس گالا کی اختتامی تقریب آر ایم ائی پشاور میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی جی پی ڈی اے کیپٹن خالد محمودتھے۔ تقریب کے دیگر شرکاء میں سی ای او آر ایم ائی شفیق الرحمان، سی او او کرنل (ر) محمد طارق خان، ڈین ار ایم ائی ڈاکٹر بختیار زاہد، ڈین الائیڈ ہیلتھ سائنسسز ڈاکٹر محمد بن افسر جان، پرنسپل آر ایم سی ڈاکٹر مختیار زمان، پرنسپل آر سی ڈی ڈاکٹر غلام رسول، پرنسپل آر سی ار ایس ڈاکٹرمحمد بلال، پرنسپل آر سی این ڈاکٹر اورنگزیب، پرنسپل ار سی ایچ ایس دانش خان شامل تھے۔اس موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور رنر اپ اور فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیز تقسیم کی گئیں۔ سپورٹس گالا میں رحمان میڈیکل کالج نے خواتین کی باسکٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس سنگل ایند ڈبل، بیڈمنٹن سنگل کا فائنل جبکہ مردوں کے باسکٹ بال، بیڈمنٹن ڈبل کا فائنل جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست قرار پائی۔ سپوٹس گالا میں دوسری پوزیشن رحمان کالج اف الائیڈ ہیلتھ سائنسسز نے حاصل کی جنھوں نے کرکٹ، فٹسال اور والی بال میل کے فائنل اپنے نام کیے۔ ٹورنمنٹ میں رحمان کالج اف ڈینٹسٹری نے تیسری پوزیشن حاصل کی جنھوں نے مردوں کے ٹیبل ٹینس فائنل میں فتح حاصل کی جبکہ ٹورنمنٹ کے زیادہ تر فائنلز کی رنراپ قرار پائی۔ ٹورنمنٹ میں رحمان کالج اف نرسنگ نے چوتھی جبکہ رحمان کالج اف ریہبلیٹیشن سائنسسز نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی جی پی ڈی اے کیپٹن خالد محمود کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی ایک ایتھلیٹ ہیں اور آج سپورٹس گالا میں بہترین ٹیلینٹ کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے انھوں نے ڈائریکٹوریٹ اف سپورٹس آر ایم ائی کی کاوشوں کو سراہا اور بہترین ٹورنمنٹ کے انعقاد پر انھیں مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر سی ای او آر ایم ائی شفیق الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جو بھی ممالک اولمپکس میں سرفہرست ہیں انھوں نے نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ دیا انھوں نے ڈائریکٹوریٹ اف سپورٹس ار ایم ائی کی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بہت جلد ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اس ادارے کے کھلاڑی صوبے اور ملک کی نمائندگی کریں گے۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ٹانک کے زیر اہتمام جیل میں قیدیوں کیلئے مقابلوں کا انعقاد
صوبائی حکومت خیبرپختونخوا اور ریجنل سپورٹس آفیسر ڈی آئی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ٹانک کے زیر اہتمام سب جیل ٹانک میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں (چھوٹے ایریا گیمز) کا انعقاد کیا گیا جس میں قیدیوں نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر ٹانک امین اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور قیدیوں میں کھیل کا سامان تقسیم کیا ۔اس موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔جیتنے والوں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ٹانک کی طرف سے قیدیوں کو کھیلوں کا سامان بھی فراہم کیا گیا۔ کھیلوں کا مقصد قیدیوں کو مثبت تفریح کا مواقع فراہم کرنا تھا۔
انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزپشاور میں پرائیا پزم بارے ورکشاپ کا اہتمام
صوبہ خیبرپختونخواہ میں پہلی بار میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ،انسٹیٹیوٹ اف کڈنی ڈیزیزحیات اباد پشاور میں عضو تناسل کی پرائیا پزم کی کامیاب سرجری کی گئی۔ ڈاکٹر میر عابد جان، اسسٹنٹ پروفیسر اینڈرو یورولوجی نے انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز حیات آباد، پشاور میں پرائیاپزم میں پر سالانہ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ جو پاکستان میں اپنی نوعیت کے اولین اقدام کی نشاندہی کرتی ہے۔ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ اف کڈنی ڈیزیز پروفیسر مظہر خان نے کہا کہ اس سرجری کی کامیابی کی سہرا کی اینڈرو یورولوجی کی ٹیم کو جاتا ہے جنکی انتھک محنت اور بزریعہ جدیدٹیکنالوجی معیاری علاج و بہترین سہولیات کی فراہمی کی بدولت ممکن ہو پائی۔انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے اس جیسی سرجریز مریضوں کے اطمنان کےلئے انشاء اللہ روشنی کی کرن ثابت ہوگی۔ورکشاپ میں بتایا گیا کہ عضو تناسل کا امپلانٹ ایک خاص آلہ ہے جس کا مقصد عضو تناسل کی خرابی، پیرونی کی بیماری، اسکیمک پریاپزم، اور عضو تناسل کی کسی بھی تکلیف دہ چوٹ کے علاج کیلئے،فیلوپلاسٹی یامیٹوڈیوپلاسٹی کیلئے، بشمول جنس کی تصدیق کرنا ہے۔ علاوہ ازیں مرد جمالیاتی مقاصد کیلئے بھی امپلانٹس کی سرجری کا انتخاب کرتے ہیں۔
priapismکے مرض سے نجات کیلئےpenile میں بزریعہ مصنوعی اعضاء کی سرجری میں حالت کو سنبھالنے میں مدد کیلئے مریض کو ایک ڈیوائس لگائی جاتی ہے۔ Priapism ایک غیر معمولی حالت ہے جس کی خصوصیت طویل اور تکلیف دہ عضو تناسل سے ہوتی ہے جو چار گھنٹے سے زیادہ رہتی ہے۔ priapism کے علاج کیلئے استعمال ہونے والے عضو تناسل کی دو اہم اقسام یہ ہیں ۔
1۔ نیم سخت یا خراب ہونے والی سلاخیں یہ کارپورا کیورنوسا میں لگائے جاتے ہیں، عضو تناسل کے دو چیمبر جو عضو تناسل کے دوران خون سے بھر جاتے ہیں۔ سلاخیں عضو تناسل کو ڈھلتی حالت میں رکھتی ہیں، طویل عرصے تک عضو تناسل کو روکتی ہیں۔
2۔ اس سرجری میں آلہ کو ایک عضو پیدا کرنے کے لیے فلایا جاسکتا ہےاور فلیکیڈ حالت میں واپس آنے کے لئے ڈیفلیٹ کیاجاسکتا۔ ورکشاپ میں بتایا گیا کہ بنیادی طور پر اس سرجری کا مقصد مریض کےدرد اور تکلیف کو دور کرنا۔روزمرہ ذندگی میں عام حالت میں عضو تناسل کو بحال رکھنا۔اورجنسی اطمینان میں بہتری لانے کے علاوہ زندگی کے مجموعی معیار کو بہتر بنانا شامل ہے۔
یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ priapism جیسی بیماری کیلئے عضو تناسل کے مصنوعی اعضاء کی سرجری کو عام طور پر دیگر علاج، جیسے کہ دوائی اور خواہش، مناسب راحت فراہم کرنے میں ناکام ہونے والے مریضوں کے لئے کیا جاتا ہے۔ یہ سرجری عام طور پر تعمیراتی یورولوجسٹ کے ذریعہ انجام دی جاتی ہے۔ورکشاپ میں بتایا گیا کہ نادان نوجوان جوانی کے جوش میں چند گھنٹوں کے لطف کیخاطر انجانے میں غلط ادویات کےاستعمال سے اپنی ذندگیوں کو داؤں پر لگا دیتے ہیں انکے لۓ یہ سرجری بڑی اہمیت کی حامل ہے۔
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
جبکہ 21 سے 27 مئی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت دن کے اوقات میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا بھی امکان۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت۔ درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر عوام کو دن کے اوقات میں تیز دھوپ بچنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت ۔
کسان اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصا گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔ تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت۔ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے ۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی مکمل آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پردیں۔
البرکہ آل پاکستان سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع
پہلی البرکہ آل پاکستان جونیئر بوائز اور سینئر ویمنز سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاورسپورٹس کمپلیکس میں واقع قمرزمان سکواش کمپلپیکس میں شروع ہوگئی اس موقع پر خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری بلدیات داؤد خان اور البرکہ بینک پشاور کے ریجنل چیف آفتاب حیدر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور لیجنڈ قمرزمان‘ سیکرٹری منصور زمان،جائنٹ سیکرٹری و چیف آرگنائزر منور زمان‘ ریفری و کوچزعادل فقیر اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘اس موقع پرعالمگیر اور سیف اللہ بہادر جبکہ گرلز میں حفصہ یوسف اور مناہل کے درمیان نمائشی میچ بھی منعقد ہوئے‘ اس سلسلے میں سکواش لیجنڈ اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے البرکہ بینک کی پور ی ٹیم اور ریجنل چیف آفتاب عالم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے یہ مقابلے منعقد ہورہے ہیں اور امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ سکواش کے فروغ و ترقی کے لئے سپانسرز کو آگے آنا چاہئے‘انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں انڈر13 اور انڈر15 بوائز کے مقابلے جبکہ اس کیساتھ ویمنز سینئر کیٹیگری کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں جس میں ملک بھر سے 100 سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام پوری دنیا میں روشن کریں گے۔
ضم اضلاع پولیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ آئی جی پی
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع کی پولیس کو تمام مروّجہ مراعات کی فراہمی روز اول سے اُن کی اولین ترجیح رہی ہے اور اس مقصد کے لیے قبائلی اضلاع کی پولیس کو پروفیشنل پولیس فورس اور اہلکاروں کی ترقی، فلاح و بہبود اور ملازمت کو مزید پُر کشش بنانے کے لیے انہوں نے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ضم شدہ اضلاع کی پولیس کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہیڈ کوارٹرز اوّل خان، کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور سید اشفاق انور، اے آئی جی ضم شدہ اضلاع ڈاکٹرقریش خان بھی موجود تھے۔ وفد کے ارکان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کو اپنے مسائل گوش گزار کرتے ہوئے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں قائم سپیشلائزڈ یونٹس ( سی ٹی ڈی، ایف آر پی ، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس) میں ابتدائی طور پر جو کانسٹیبلان بخوشی خود جانا چاہتے ہیں انہیں موقع دیا جائے اور ان یونٹس میں تبدیل ہونے والے اہلکاروں کی غیر حاضری اور دیگر ناگزیر وجوہات کی بناءپر بندتنخواہیں جاری کی جائیں۔ انسپکٹرجنرل آف پولیس نے متعلقہ پولیس حکام کو ان پر فوری عمل درآمد کی ہدایات جاری کیں۔
اسی طرح وفد کے ارکان نے اپنی پروموشن سے متعلق معروضات بھی پیش کیں۔ جس پر آئی جی پی نے ریجنل پولیس افسران، ضلعی پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہیں مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق ترقی دینے کے احکامات جاری کئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ وفد نے آئی جی پی کو ابزارپشن کے چوتھے مرحلے میں صوبائی حکومت کو بھیجوائے گئے اُن کے کیسزکو جلد از جلد نمٹانے کی بھی سفارش کی۔آئی جی پی نے وفد کے ارکان کا یہ مطالبہ بھی جلد پورا کرنے کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ سنٹرل پولیس آفس سے قبل ازیں انضمام سے پیشتر شہید ہونے والے سابقہ لیویز اور خاصہ داروں اور 10 سال سے کم سروس والے سابقہ خاصہ دار، جو مروّجہ قانون کے مطابق پنشن کے اہل نہیں، ان کے بچوں اور بچیوں کو پنشن کے متبادل کے طور پر خیبر پختونخوا پولیس میں بھرتی کے لیے بھی سمری حکومت کو ارسال کی گئی ہیں۔جن پر عمل درآمد جلدمتوقع ہے۔
حج آپریشن پی آئی کے ذریعے 4398 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے
قومی ایئرلائن پی آئی اے کا قبل از حج اپریشن جاری ہے، 7 روز کے دوران پی آئی اے کی کل 20 پروازیں آپریٹ ہوئیں جس کے ذریعے 4398 عازمین حج حجاز مقدس پہنچے۔ ان پروازوں میں 14 پروازیں براہ راست مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئیں، 6 پروازیں براستہ کراچی اپنی منزل مقصود پر پہنچیں۔ پی آئی اے کی حج پروازیں 23 مئی تک مدینہ منورہ کے لیے آپریٹ ہو رہی ہیں جبکہ 24 مئی سے 10 جون تک جدہ کے لیے حج پروازیں چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 190 پروازوں پر مشتمل ہوگا جن میں 170 براہ راست پروازیں اور 20 پروازیں براستہ کراچی آپریٹ ہوں گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق براستہ کراچی پروازوں میں 15 پروازیں کوئٹہ سے اور 5 پروازیں سکھر سے چلائی جائیں گی۔
وادی کیلاش کا قدیم مذہبی تہوار چلم جوش تمام تر رنگینیوں کیساتھ اختتام پذیر
چترال کی خوبصورت وادی کیلاش کا مذہبی تہوار چلم جوش اپنی روایتی رسومات کیساتھ اختتام پذیرہو گیا ۔ مذہبی تہوار چلم جوشی میں ملکی وغیر ملکی سمیت ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عمران خان، کمانڈنٹ CTF کرنل بلال، ایس پی انویسٹگیشن لوئر چترال عتیق الرحمن ، ونگ کمانڈر کرنل قیصر رضاء، ایس ڈی پی او سرکل بمبوریت حسن اللہ ،ڈی ایس پی ٹوارزم پولیس شیر راجہ اور دیگر افسران نے شر کت کی ۔ علاقہ عمائدین نے افسران کا استقبال کیا اور چلم جوشت تہوار میں شرکت کرنے پر ان کو خوش آمدید کہا ۔جوشی تہوار میں کیلاشی قبیلے نے دودھ پلانے اور دودھ تقسیم کرنے کی رسم (چیرک پی پی) بھی منائی۔مختلف رسومات میں چوتیاک زوشی کی رسم سمیت نومولودبچوں کیلئے رسومات اور روایتی رقص کیا گیا۔جوشی تہوار میں گھونا زوشی سمیت دیگر رسومات اور ثقافتی رقص کیا گیا۔ ڈی پی او لوئر چترال نے تقریبات کے دوران ڈانسنگ پلیس اور دیگر جگہوں کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں ڈی پی او لوئر چترال نے کیلاش کمیونٹی کو تہوار کی مبارک باد دی اور فیسٹیول کے دوران مقامی لوگوں کا ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور بھائی چارے پر ان کی تعریف کی۔ڈیوٹی پر موجود لوئر چترال پولیس، ٹوارزم پولیس،ٹریفک وارڈنز،چترال سکاوٹس اور چترال لیویز کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ایبٹ آباد: آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ پرپاکستان و آزاد کشمیر کے پرچم لہرانے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی
ایبٹ آباد کوہالہ آذاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ پرپاکستان و آذاد کشمیر کے پرچم لہرانے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ بریگیڈیئر صلاح الدین ،کرنل احمد خان کی سربراہی میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ترانوں کیساتھ سلامی پیش کرتےہوئے قومی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس کے نوجوان رانماء راجہ ثاقب مجید اور انکی ٹیم نے جھنڈا لہرا کر عوام میں پائی جانے والی تشویش دور کردی ۔اس موقع پر عوام علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے شر کت کی ۔ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر آٹا سستا اور بجلی بلوں کے حوالے سے عوامی حقوق احتجاجی تحریک کے دوران جھنڈا اتارنے کی بازگشت سنائی دی۔ جس پر ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سمیت انتظامیہ نے موقف دیا تھا کہ جھنڈا انتظامیہ نے خود اتارا تھا اور اسکو خوبصورت انداز میں نیا آزاد کشمیر اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔ اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے سرکل بکوٹ اور آزاد کشمیر کے سنگم کوہالہ میں پروقار تقریب میں عوام علاقہ سرکل بکوٹ اور آذاد کشمیر کی موجودگی میں قومی وملی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج جھنڈے لہرا کر وطن دشمنوں کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان اور آذاد کشمیر کے بھائیوں کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتی
ایبٹ آبادباغ ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ فری میڈیکل کیمپ اختتام پذیر
ایبٹ آبادباغ ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ فری میڈیکل کیمپ ایک بڑی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس تاریخی کیمپ میں 50 سے زائد ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ماہر ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی اور 700 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں ساتھ میں ہیپاٹائٹس اور شگر کے ٹیسٹ بھی فری کیے گے ہیں ۔ بنیان باغ ویلفئیر فاونڈیشن سابقہ ناظم باغ ڈاکٹر محمد خانویز عباسی مظہر عباسی عبدالروف عباسی نوید عباسی اور ممبران( BWF) نے اہلیان علاقہ کا شکریہ گزار ادا جنہوں نے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیا اور ہماری حوصلہ افزائی کی گی اختتامی تقریب میں ATH کے سینئر ڈاکٹرز کو باغ ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے شیلڈز بھی پیش کی گئیں تاکہ ان کی بے لوث خدمات کو تسلیم کیا جا سکے۔آپ سب کی دعاؤں اور تعاون سے باغ ویلفیئر فاونڈیشن آئندہ بھی اپنے منشور کے مطابق عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے۔