Hotels Registrations now free in swat

سوات کے ہوٹلز کی رجسٹریشن اب فری

سوات کے ہوٹلز کی رجسٹریشن فری کر دی گئی ہے، ڈی جی تاشفین حیدر

پی سی مالم جبہ، سوات سرینا ہوٹل سمیت تمام ہوٹلز مالکان سیاحوں کو ہر ممکن بہترین سہولیات فراہم کریں، حکومت کی جانب سے ہرممکن سہولیات فراہم کی جائینگی، ڈی جی ٹورازم اینڈ کلچراتھارٹی
سوات کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو ہوٹل مالکان صفائی، بہترین سروس سمیت ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ حکومت کی جانب سے ہوٹلز ایسوسی ایشن کوہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ سوات کے ہوٹلز کی رجسٹریشن امسال فری کر دی گئی ہے۔ تمام ہوٹلز خیبرپختونخوا کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ٹورسٹ سروسز ونگ میں اپنے ہوٹلز کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر نے سوات کے دورے کے موقع پر سوات ہوٹلز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد علی، جنرل منیجر ٹورازم و کنٹرولر ٹورسٹ سروسز ونگ سجادحمید اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ ڈی جی ٹورازم اینڈ کلچراتھارٹی تاشفین حیدرنے سوات کے دورے کے موقع پر پی سی مالم جبہ، سوات سرینا ہوٹل سمیت مختلف ٹورسٹ انفارمیشن سنٹرز اور دیگر مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ٹورازم اتھارٹی نے مالم جبہ روڈ پر مختلف مقامات پر سیاحوں کیلئے آرام گاہیں (ریسٹ ایئریاز) کا بھی دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی مالم جبہ اور سوات سرینا ہوٹل سمیت تمام ہوٹلز مالکان سیاحوں کو صاف ستھرا ماحول، بہترین سروسز ہر ممکن بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ بہترین سروسز کی فراہمی سے ہی نہ صرف سوات کے سیاحتی مقامات کا سیاح رخ کرینگے بلکہ صوبے سے ایک مثبت پیغام ملک اور دنیا کو جائے گا۔ ڈی جی خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر نے سٹاف کے ہمراہ فضاء گٹ سوات میں نئی بلڈنگ کا دورہ بھی کیا جہاں جلد سیاحوں کیلئے انفارمیشن سنٹر،ہوٹلز کی رجسٹریشن کیلئے ٹورسٹ سروسز ونگ آفس،سیاحت سے منسلک سٹیک ہولڈرز کی ٹریننگ کیلئے پیتھام آفس اور ٹریننگ سنٹرزقائم کیا جائے گا۔

The youth of Tehsil Takhtbhai has started a plantation campaign شجرکاری مہم

تحصیل تخت بھائی کے نوجوانوں نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے

تحصیل تخت بھائی کے نوجوانوں نے ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے لئے پورے گاؤں میں شجرکاری مہم کا سلسلہ تیزی سے شروع کیا ہے۔

مشران بھی کے ٹیم ممبرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ اپنی مدد آپ کے تخت شروع کی گئ مہم کے دوران مختلف پودے لگارہے ہیں۔ انھوں نے طلباء اور خاص کر نوجوانوں پر زور دیا ۔کہ وہ آگے آکرملک کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں ۔انھوں نے کہا کہ تنظیم مختلف فلاحی ایکٹویٹی کررہے ہیں۔عوامی تعاون اور ممبران کی مکمل انڈر سٹینڈنگ سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

Jirga in Kurram between the successful 9-day clashes between the tribes ended

کرم مذہبی جنونیوں کے حوالے

کرم مذہبی جنونیوں کے حوالے
وصال محمد خان

وطن عزیزکاایک سنگین مسئلہ مذہبی منافرت اورمسلکی لڑائیاں بھی ہیں جنہیں مفادپرست عناصرہوا دیکرمعصوم اوربے گناہ شہریوں کاخون بہانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اب تک ہزاروں بلکہ لاکھوں بے گناہ افرادفرقہ واریت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب ملک میں محرم الحرام کامہینہ آتاہے جس میں ایک فرقہ اپنے مذہبی رسومات اداکرتاہے توحکومت اورسیکیورٹی اداروں کاامتحان شروع ہوتاہے اور ان سب کویہ فکرلاحق ہوجاتی ہے کہ محرم الحرام کوکیسے پرامن اورخونریزی سے پاک بنایاجاسکتاہے۔

باری تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکرہے کہ اس مرتبہ محرم الحرام میں شرپسندقوتیں اپنے کسی مذموم کارروائی میں کامیاب نہ ہوسکیں اوراس حساس عشرے کے دوران امن وامان برقراررہا۔ بلاشبہ یہ امن فوج، پولیس اوردیگرسیکیورٹی ایجنسیوں کی انتھک محنت کے سبب ممکن ہوا جس سے فوج، پولیس، حکومت اوردیگرمتعلقہ اداروں نے سکون کاسانس لیامگرمحرم کے بعد کرم کی خوبصورت وادی میں خونریزی کاایک مکروہ کھیل شروع کردیاگیا۔

کرم میں دراصل دوقبائل کے درمیان زمین کادیرینہ تنازعہ چلا آرہاہے بدقسمتی سے بوشہراورمالی خیل قبائل کاتعلق دومختلف فرقوں سے ہے۔ زمین کایہ دیرینہ تنازعہ جب بھی سراٹھاتاہے توشرپسندقوتیں اسے فرقہ واریت میں تبدیل کردیتی ہیں۔ حالیہ تنازعہ میں اب تک 10افرادجاں بحق جبکہ 50سے زائدزخمی ہوچکے ہیں۔ مقامی انتظامیہ تاحال دونوں قبائل یافرقوں کے درمیان فائربندی میں ناکام ہے۔

ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسودکااس حوالے سے کہناہے کہ دونوں قبائل کے درمیان فائربندی کیلئے کوششیں جاری ہیں اورگرینڈجرگہ کی مددسے فائربندی ممکن ہے۔ لیکن حالات کابنظر غائرجائزہ لینے پرواضح ہوجاتاہے کہ سول انتظامیہ امن قائم کرنے اورمعصوم وبے گناہ شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے بلکہ یہ اس خونریزی سے لاتعلق ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ کرم پولیس بھی مذہبی جنونیوں کے سامنے بے بس نظرآرہی ہے۔ زنیبیوں اوردیگرشدت پسندگروہوں کے دہشت گرد کرم میں دندناتے پھررہے ہیں اورحقیقت میں کرم کے معصوم وبے گناہ شہری ان شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں۔

کسی کی جان ومال عزت وآبروان شدت پسندوں سے محفوظ نہیں بے گوروکفن لاشیں اٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسے میں صوبائی حکومت پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ خونریزی کوروکنے کیلئے اپناکرداراداکرے مگرعلی امین گنڈاپورکی حکومت سیاسی معاملات اوروفاق کیساتھ مھاذآرائی میں اس قدرمصروف ہے کہ اسکے پاس کرم کی عوام کیلئے وقت ہی نہیں۔ وہ کبھی فوج کے خلاف اورکبھی وفاقی حکومت کے خلاف بیان بازی کی شغل فرماتے ہیں۔

ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کوکیایہ بیان زیب دیتاہے کہ وہ صوبے میں کسی کوآپریشن کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ خودحکومت اوراسکی انتظامیہ اس قابل نہیں کہ عوام کوزندگی کاتحفظ ہی فراہم کرسکے دہشت گردوں، شرپسندوں اورفرقہ وارانہ فسادات سے نجات دلاسکے مگربیانات کی آندھی ہے کہ تھمنے کانام نہیں لے رہی۔

پہلے صرف وفاقی حکومت کے خلاف بیانات کاسلسلہ جاری تھااب حیرت انگیزطورپربیانات کی ان توپوں کارخ فوج کی جانب ہوچکاہے۔ یہ حرکات کسی طورذمہ دارانہ قرارنہیں دی جا سکتیں۔ کرم کے باشندے بجاطورپرصوبائی حکومت اوروزیراعلیٰ سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ کرم آکرحالات کامشاہدہ کریں اوربروقت ودرست فیصلے کرکے نظرآنے والے اقدامات لیں تاکہ کرم کے معصوم شہریوں کوخونریزی سے نجات ملے اورمسلکی وفرقہ وارانہ دہشت گردوں کاقلع قمع ہو۔

صوبائی حکومت کاذمے داری کامظاہرہ کرتے ہوئے کرم کے عوام کاخیال کرناچاہئے۔ حکومت کاکام محض بیانات داغنانہیں ہوتابلکہ عوام کوجان ومال اورعزت وآبروکاتحفظ فراہم کرناحکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ کرم کے عوام کومذہبی جنو نیوں کے حوالے کرنا حکومت کی ناکامی ہے۔ گنڈاپورحکومت کواپنی ذمہ داریوں کااحساس کرناہوگا۔

Health Minister's message to the public on the occasion of World Hepatitis Day

ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع وزیر صحت کا عوام کے نام آگاہی پیغام

ہیپٹائٹس عالمی دن کے حوالے سے  وزیر صحت کا عوام کے نام آگاہی پیغام عوام محتاط رہیں، ابتک صوبے میں ہیپٹائٹس سی میں مبتلا 63 ہزار جبکہ ہپٹائٹس بی کے 21 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کرکے صحت یاب ہوچکے ہیں، پچھلے آٹھ سال میں صوبے میں 16 لاکھ سے زائد مریضوں کی ہیپٹائٹس کی سکریننگ ہوچکی ہے، صوبے کے ہر ضلعے میں مفت سکریننگ اور علاج کی سہولت دستیاب ہے ۔وزیر صحت سید قاسم علی شاہ ہیپٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہیں بھی خون کے انتقال سے قبل اس کی ہیپٹائٹس کی سکریننگ لازمی کروائیں اور علاج میں ہمیشہ ڈسپوزیبل سرینج کا استعمال یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سرنج کا بار بار استعمال قطعی نہ کریں۔ شیو کیلئے ہمیشہ نئے بلیڈ یا ریزر پر اسرار کریں۔ ان کے مطابق اس بابت محکمہ صحت ہسپتالوں میں آلات جراحی کی سٹریلائزیشن کو یقینی بنارہی ہے ۔ مراکز صحت میں ڈسپوزیبل سرنج استعمال ہورہے ہیں جبکہ ہسپتالوں کے کچرے کو دوبارہ استعمال سے روکھنے کیلئے انسریٹرز کے زریعے جلایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھی ہسپتالوں میں سٹریلائزیشن کے معیار کو چیک کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ ہم سب مل کر ہیپٹائٹس کو شکست دے سکتے ہیں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر انٹی گریٹڈ ھیپٹائٹس اینڈ ایچ آئی وی پروگرام ڈاکٹر طارق نے ورلڈ ہیپٹائٹس ڈے پر میڈیا اور عوام کیلئے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں صوبے میں اس بیماری کی صورتحال اور اس کے سدباب کیلئے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتک صوبے میں ہیپٹائٹس سی میں مبتلا 63 ہزار جبکہ ہپٹائٹس بی کے 21 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کرکے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت کی جانب سے صوبے کے ہر ضلعے میں ہیپٹائٹس کے تمام اقسام کی مفت سکریننگ اور علاج کی سہولت دستیاب ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے آٹھ سال میں صوبے میں 16 لاکھ سے زائد مریضوں کی ہیپٹائٹس کی سکریننگ ہوچکی ہے۔ انہوں نے عوام اور طبی عملے سے اپیل کہ ہے کہ کسی بھی علاج معالجے کی صورت میں ہیپٹائٹس کی سکریننگ یقینی بنائیں تاکہ اس خطرناک مرض کے خفیہ پھیلاو کو روکا جاسکے ۔

مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات نے پشاور میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا

پشاور میں طلبہ کا پاک فوج کے ساتھ ایک یادگار دن

خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات نے پشاور میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔ طلبہ وطالبات نے پاک فوج کے زیر استعمال چھوٹے بڑے ہتھیاروں سمیت آرمی ایویشن کے زیر استعمال جہازوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ طلبہ و طالبات نے پاک فوج کے زیر استعمال ہتھیاروں میں خصوصی دلچسپی لی۔ طلبہ و طالبات نے وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کی مثالی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔ طلبہ و طالبات نےاس طرح کے ایونٹس کو خوش آئند قرار دیا ۔

اس ایونٹ سے بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ یہ سفر ہمیشہ یاد رہے گا، ہم کافی انجوائے کر رہے اور فخر ہے کہ ہماری افواج کس جرآت مندانہ انداز سے وطن عزیز کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، یہ ملک اور یہ فوج ہماری ہے اور ہم اپنی افواج کے ساتھ ہیں۔ سٹوڈنٹس

خیبر پختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات نے پشاور میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔ طلبہ وطالبات نے پاک فوج کے زیر استعمال چھوٹے بڑے ہتھیاروں سمیت آرمی ایویشن کے زیر استعمال جہازوں کا بھی مشاہدہ کیا۔ طلبہ و طالبات نے پاک فوج کے زیر استعمال ہتھیاروں میں خصوصی دلچسپی لی۔ طلبہ و طالبات نے وطن عزیز کے دفاع میں پاک فوج کی مثالی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔ طلبہ و طالبات نےاس طرح کے ایونٹس کو خوش آئند قرار دیا ۔

اس ایونٹ سے بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔ یہ سفر ہمیشہ یاد رہے گا، ہم کافی انجوائے کر رہے اور فخر ہے کہ ہماری افواج کس جرآت مندانہ انداز سے وطن عزیز کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، یہ ملک اور یہ فوج ہماری ہے اور ہم اپنی افواج کے ساتھ ہیں۔ سٹوڈنٹس

Posted by Voice of KP on Sunday 28 July 2024

Khyber Pakhtunkhwa Governor's visit to Gorakhnath Mandir Tehsil Gor Gathri

گورنرخیبرپختونخوا کا گورکھ ناتھ مندر تحصیل گور گٹھڑی کا دورہ

گورنرخیبرپختونخوا کا گورکھ ناتھ مندر تحصیل گور گٹھڑی کا دورہ ۔مندر پہنچنے پر ہندو برادری کیطرف سے گورنر کا والہانہ استقبال، ہار اور روایتی پگڑی پہنائی گئی۔گورنر نے مندر کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا، ہندو برادری کیجانب سے گورنر کو سووینئر پیش کیا گیا۔گورنر کو مندر کی انتظامیہ و ہندو برادری کیجانب سے مندر کی حالت زار میں بہتری، تزئین و آرائش کے مطالبات پیش کئے گئے۔ گورنر خیبر پختو نخوا نے تقریب میں بتا یا کہ اقلیتوں کے پاس خود چل کر جا رہا ہوں۔سپاس نامہ میں پیش کئے گئے مسائل  کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کو فوری ہدایات دی جائیں گی۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق، سینٹ و اسمبلی میں نمائندگی کے ساتھ شانہ بہ شانہ رکھا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر کی اقلیتوں کیلئے جذبہ و خدمات کی پالیسی پر گامزن ہوں۔ہندو برادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستانی شہری ہیں ہم سب کا مشترکہ مقصد ملک کی ترقی و خوشحالی ہے۔خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں اقلیتوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ گورنر بننے کے بعد میری خواہش تھی کہ اس تاریخی مندر آوں۔ ہندو برداری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی۔گورنر خیبر پختونخوا نے بتایاپاکستان کے آئین میں بھی اقلیتوں کے حقوق واضح ہے۔ اگر باہر میں مسلمان اقلیتوں کے ساتھ ذاتی ہوتی ہمیں یہاں دکھ ہوتا۔پشاور: اس طرح ہمیں بھی یہاں کے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے ۔ آپ نے جو مسائل بیان کئے میں کل سے اس پر ترجیجی بنیادوں پر کام شروع کرونگا۔ صرف زبانی دعوے نہیں اقلیت کیلئے عملی اقدامات اٹھائینگے۔

  • Khyber Pakhtunkhwa Governor's visit to Gorakhnath Mandir Tehsil Gor Gathri
Pakistan Street Child Football Team defeated Astor Club of Norway

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور کلب کو شکست دیدی

اوسلوناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو  پہلی کامیابی مل گئی۔ استور کلب نے پہلے ہاف میں برتری لی جسے پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے فوری برابر کردیا، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے دوسرے ہاف میں ناروے کے استور کلب کے خلاف 5 گول اسکور کیے۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے استور کلب کو 1-6 سے شکست دی۔پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے عبدالغنی نے 2، عیسیٰ، جنید، اویس اور محمد خان نے ایک ایک گول کیا۔قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا دوسرا میچ کل کووارڈینسیٹ فٹبال کلب کے خلاف کھیلے گی۔

Bahrain: Pakistan got off to a great start by beating Korea in the Asian Under-18 Volleyball Championship

بحرین: ایشین انڈر18 والی بال چیمپئن شپ میں کوریا کو ہرا کر پاکستان کا شاندار آغاز

بحرین میں ایشین انڈر18والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں کوریا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں شاندار آغاز کرلیا۔ پاکستان اور کوریا کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کے نوجوان پلیئرز نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔میچ کے دوران ایک موقع پر پاکستان کو 1-2 کی برتری حاصل تھی لیکن کوریا نے مقابلہ برابر کردیا پھر پاکستان نے فیصلہ کن فریم میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جیت میں جنید، ابوبکر اور یحییٰ نے اہم کردار ادا کیا، جیت کا اسکور 25-22، 23-25، 17-25، 25-20، اور 13-15 رہا۔ایونٹ میں پاکستان ٹیم پیر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف اپنا دوسرا میچ کھیلے گی، 2023 میں ہونیوالے ایونٹ میں بھارت تیسری پوزیشن پر رہا تھا۔پاکستان ٹیم انڈیا کیخلاف بھی اپنی جیت کا مومینٹم برقرار رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔