گورنرخیبرپختونخوا کا گورکھ ناتھ مندر تحصیل گور گٹھڑی کا دورہ

گورنرخیبرپختونخوا کا گورکھ ناتھ مندر تحصیل گور گٹھڑی کا دورہ ۔مندر پہنچنے پر ہندو برادری کیطرف سے گورنر کا والہانہ استقبال، ہار اور روایتی پگڑی پہنائی گئی۔گورنر نے مندر کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا، ہندو برادری کیجانب سے گورنر کو سووینئر پیش کیا گیا۔گورنر کو مندر کی انتظامیہ و ہندو برادری کیجانب سے مندر کی حالت زار میں بہتری، تزئین و آرائش کے مطالبات پیش کئے گئے۔ گورنر خیبر پختو نخوا نے تقریب میں بتا یا کہ اقلیتوں کے پاس خود چل کر جا رہا ہوں۔سپاس نامہ میں پیش کئے گئے مسائل  کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کو فوری ہدایات دی جائیں گی۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق، سینٹ و اسمبلی میں نمائندگی کے ساتھ شانہ بہ شانہ رکھا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر کی اقلیتوں کیلئے جذبہ و خدمات کی پالیسی پر گامزن ہوں۔ہندو برادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستانی شہری ہیں ہم سب کا مشترکہ مقصد ملک کی ترقی و خوشحالی ہے۔خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں اقلیتوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ گورنر بننے کے بعد میری خواہش تھی کہ اس تاریخی مندر آوں۔ ہندو برداری کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی۔گورنر خیبر پختونخوا نے بتایاپاکستان کے آئین میں بھی اقلیتوں کے حقوق واضح ہے۔ اگر باہر میں مسلمان اقلیتوں کے ساتھ ذاتی ہوتی ہمیں یہاں دکھ ہوتا۔پشاور: اس طرح ہمیں بھی یہاں کے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے ۔ آپ نے جو مسائل بیان کئے میں کل سے اس پر ترجیجی بنیادوں پر کام شروع کرونگا۔ صرف زبانی دعوے نہیں اقلیت کیلئے عملی اقدامات اٹھائینگے۔

  • Khyber Pakhtunkhwa Governor's visit to Gorakhnath Mandir Tehsil Gor Gathri

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket