ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع وزیر صحت کا عوام کے نام آگاہی پیغام

ہیپٹائٹس عالمی دن کے حوالے سے  وزیر صحت کا عوام کے نام آگاہی پیغام عوام محتاط رہیں، ابتک صوبے میں ہیپٹائٹس سی میں مبتلا 63 ہزار جبکہ ہپٹائٹس بی کے 21 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کرکے صحت یاب ہوچکے ہیں، پچھلے آٹھ سال میں صوبے میں 16 لاکھ سے زائد مریضوں کی ہیپٹائٹس کی سکریننگ ہوچکی ہے، صوبے کے ہر ضلعے میں مفت سکریننگ اور علاج کی سہولت دستیاب ہے ۔وزیر صحت سید قاسم علی شاہ ہیپٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی ہے کہیں بھی خون کے انتقال سے قبل اس کی ہیپٹائٹس کی سکریننگ لازمی کروائیں اور علاج میں ہمیشہ ڈسپوزیبل سرینج کا استعمال یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سرنج کا بار بار استعمال قطعی نہ کریں۔ شیو کیلئے ہمیشہ نئے بلیڈ یا ریزر پر اسرار کریں۔ ان کے مطابق اس بابت محکمہ صحت ہسپتالوں میں آلات جراحی کی سٹریلائزیشن کو یقینی بنارہی ہے ۔ مراکز صحت میں ڈسپوزیبل سرنج استعمال ہورہے ہیں جبکہ ہسپتالوں کے کچرے کو دوبارہ استعمال سے روکھنے کیلئے انسریٹرز کے زریعے جلایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھی ہسپتالوں میں سٹریلائزیشن کے معیار کو چیک کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ ہم سب مل کر ہیپٹائٹس کو شکست دے سکتے ہیں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر انٹی گریٹڈ ھیپٹائٹس اینڈ ایچ آئی وی پروگرام ڈاکٹر طارق نے ورلڈ ہیپٹائٹس ڈے پر میڈیا اور عوام کیلئے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں صوبے میں اس بیماری کی صورتحال اور اس کے سدباب کیلئے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتک صوبے میں ہیپٹائٹس سی میں مبتلا 63 ہزار جبکہ ہپٹائٹس بی کے 21 ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کرکے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت کی جانب سے صوبے کے ہر ضلعے میں ہیپٹائٹس کے تمام اقسام کی مفت سکریننگ اور علاج کی سہولت دستیاب ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے آٹھ سال میں صوبے میں 16 لاکھ سے زائد مریضوں کی ہیپٹائٹس کی سکریننگ ہوچکی ہے۔ انہوں نے عوام اور طبی عملے سے اپیل کہ ہے کہ کسی بھی علاج معالجے کی صورت میں ہیپٹائٹس کی سکریننگ یقینی بنائیں تاکہ اس خطرناک مرض کے خفیہ پھیلاو کو روکا جاسکے ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket