خیبرپختونخوا سمیت مردان میں اسکمڈ ملک پاؤڈر، پانی اور کیمیکلز ملا 600 لیٹر دودھ تلف، ملک شاپ سیل کر دی گئی۔بنوں میں خشک دودھ سے تیار ملاوٹی دودھ پکڑا گیا، 500 لیٹر دودھ تلف، بھاری جرمانہ اور قانونی کارروائی کی گئی۔سوات میں بھی موٹر وے اور لنڈاکے چیک پوسٹس پر کاروائیاں، 3000 لیٹر سے زائد غیر معیاری دودھ تلف۔چارسدہ میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 450 لیٹر غیر معیاری جوسز اور کولڈ ڈرنکس ضبط، دو ہول سیلرزپر جرمانہ عائد ۔پشاور ٹیم کی بھی واٹر پلانٹس کے معائنے،ایک یونٹ سے 600 لیٹر مس لیبل شدہ بوتل بند پانی برآمد کرکے موقع پر تلف، جرمانہ عائد۔چارسدہ میں ممنوعہ چائنہ سالٹ رکھنے پر ہول سیلر کے خلاف کارروائی، جرمانہ عائد۔ملاکنڈ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، معروف برانڈز کے تقریباً 1000 لیٹر جعلی مشروبات ضبط، ملزم گرفتا، مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔


