Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, July 23, 2026

آل پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ سوات اور کالام میں منعقد ہوگا

سوات: خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام، ریجنل سپورٹس آفس سوات اور کراؤن مائیکرو سولر سسٹم کے تعاون سے آل پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ اور ٹریننگ کیمپ کا انعقاد 24 سے 26 جولائی تک سوات اور کالام میں کیا جائے گا۔

منتظمین کے مطابق چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 24 جولائی کو منگورہ میں ہوں گے، جبکہ 25 اور 26 جولائی کو کالام اور مہوڈنڈ جھیل میں آل پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے ٹریننگ کیمپ منعقد کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیہان صاحبزادہ الہادی، جو ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن (جاپان) کے نمائندے اور انٹرنیشنل ریفری ہیں، نے بتایا کہ قومی سطح کے اس ایونٹ میں سندھ، بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا سے مختلف فل کنٹیکٹ کراٹے تنظیموں کے صدور، عہدیدار، کوچز اور کھلاڑی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور شائقین کو سنسنی خیز اور اعلیٰ معیار کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریک کھلاڑی اور کوچز سوات، کالام اور مہوڈنڈ کی قدرتی خوبصورتی اور خوشگوار ماحول سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

منتظمین کے مطابق یہ چیمپئن شپ ملک بھر کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کرے گی، جبکہ نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، مثبت سرگرمیوں کے رجحان اور صحت مند معاشرتی ماحول کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

آل پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ سوات اور کالام میں منعقد ہوگا

Shopping Basket