Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, August 12, 2026

محکمہ بہبودِ آبادی پشاور کے زیرِ اہتمام جشنِ یومِ آزادی کی پروقار تقریب

محکمہ بہبودِ آبادی پشاور کے زیرِ اہتمام پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی قیادت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل نے کی۔تقریب میں ضلع پشاور کے تمام فیملی ویلفیئر سینٹرز کی انچارجز، فیملی ویلفیئر کونسلرز، فیلڈ ٹیکنیکل آفیسرز اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔تقریب کے دوران بچوں نے قومی ترانوں اور ملی نغموں پر میلوڈی کی شاندار پرفارمنس پیش کی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ جشنِ یومِ آزادی کی مناسبت سے پاکستان کی سربلندی، ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔تقریب میں وطنِ عزیز سے والہانہ محبت اور قومی جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے تقاریر اور مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں شرکاء نے پاکستان کی آزادی، قومی یکجہتی اور ملکی ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر پشاور سمیع اللہ خان خلیل نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان، ہماری امید اور ہمارا مستقبل ہے۔ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر و حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبودِ آبادی پشاور کی جانب سے ضلع بھر کے تمام فیملی ویلفیئر سینٹرز میں یومِ آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ عوام بالخصوص نوجوان نسل میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے جذبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔سمیع اللہ خان خلیل نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

محکمہ بہبودِ آبادی پشاور کے زیرِ اہتمام جشنِ یومِ آزادی کی پروقار تقریب

Shopping Basket