Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, August 17, 2026

خیبرپختونخوا میں پہلی ڈیزاسٹر رسک پالیسی لانچ

ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی کا باضابطہ اجرا وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی خیبرپختونخوا کو محفوظ، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ اور خطرات سے باخبر صوبہ بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی جرمن حکومت کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کیا۔خیبرپختونخوا اب آفات کے بعد ردعمل کے بجائے آفات سے پہلے تیاری اور پیشگی اقدامات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی کے ذریعے صوبے میں جدید اور پروایکٹو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی طرف منتقلی ہوگی۔اب توجہ صرف امداد، ریسکیو اور بحالی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پیشگی تیاری اور خطرات میں کمی پر ہوگی۔صرف خطرے کی اطلاع کافی نہیں، اصل کامیابی بروقت وارننگ کو خطرے سے دوچار افراد تک پہنچانا ہے۔بروقت وارننگ اور پیشگی اقدامات سے انسانی جانوں اور املاک کے نقصانات میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔

ڈاکٹر میریم جرمن سفارتخانے کی ہیڈ آف کوآپریشن کا کہنا تھا خیبرپختونخوا ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں جدید ٹیکنالوجی اور عالمی سطح کی جدید تکنیکیں اپنائے گا۔مستقبل کی ترقیاتی منصوبہ بندی میں قدرتی خطرات کو ابتدا ہی سے مدنظر رکھنا ہوگا۔رسک انفارمڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے ترقیاتی منصوبہ بندی میں قدرتی خطرات کو شروع ہی سے شامل کیا جائے گا۔آبادی میں تیزی سے اضافہ اور غیر منصوبہ بند تعمیرات قدرتی آفات کے خطرات میں اضافہ کررہی ہیں۔ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی کے ذریعے خیبرپختونخوا کو محفوظ، جدید اور آفات کے مقابلے میں مضبوط صوبہ بنایا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور ترقی یافتہ صوبہ بنانا حکومت کا عزم ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے حوالے سے قیادت اور عزم قابل تحسین ہے۔ خیبرپختونخوا میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے حوالے سے نئی سوچ واضح طور پر سامنے آچکی ہے۔ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کا مقصد آفات کے بعد بہتر ردعمل نہیں بلکہ خطرات کے امکانات اور اثرات کو پہلے ہی کم کرنا ہے۔ خیبرپختونخوا کی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی مختلف اداروں کو ایک سمت میں کام کرنے کے لیے مربوط فریم ورک فراہم کرتی ہے۔ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی کا اصل امتحان اس پر مؤثر عملدرآمد ہے۔ جرمنی خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن پالیسی کے نفاذ میں تعاون جاری رکھے گا۔

خیبرپختونخوا میں پہلی ڈیزاسٹر رسک پالیسی لانچ

Shopping Basket