خفیہ اطلاع پر خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کوہاٹ ٹیم کی کراچی سے آنے والی مسافر کوچ کی چیکنگ کی۔ مسافر کوچ کے خفیہ خانوں سے 1700 کلوگرام باسی اور مضرِ صحت مچھلی برآمد کرکے ڈمپنگ ایریا میں تلف۔ مضرِ صحت مچھلی کی ترسیل میں ملوث مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم جیل منتقل، مزید قانونی کارروائی جاری۔ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیائے خورونوش کا کاروبار کرنے والوں کی اطلاع فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کو دیں۔


