مردان: مال روڈ پر نوپارکنگ اور تجاوزات کے خلاف ٹریفک وارڈن پولیس و کنٹونمنٹ بورڈ کی مشترکہ کارروائی کی گئی۔ ٹریفک وارڈن پولیس مردان اور کنٹونمنٹ بورڈ نے مال روڈ پر نوپارکنگ اور تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔ غیر قانونی طور پر پارک گاڑیوں کو جرمانے کرکے ہٹایا گیا جبکہ سڑک و فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی ریڑھیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان اور ریڑھیاں ضبط کرکے کنٹونمنٹ بورڈ کے حوالے کر دی گئیں، جس کے نتیجے میں مال روڈ پر ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔ عوام سے اپیل ہے کہ گاڑیاں مقررہ پارکنگ میں کھڑی کریں اور سڑک و فٹ پاتھ پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔


