پی ڈی ایم اے نے بالائی اضلاع میں گلاف کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا. گرم موسمی حالات اور 31 اگست کی رات سے 4 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کے باعث گلیشیئرز کے پگھلاؤ میں تیزی کا امکان۔ گلیشیئر جھیلوں کے حجم اور پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ. گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے سے اچانک سیلاب اور تیز پانی کے بہاؤ کا خطرہ۔ چترال اپر، چترال لوئر، اپر دیر، سوات، اپر و لوئر کوہستان اور مانسہرہ کی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا. حساس گلاف مقامات کی مسلسل نگرانی اور بروقت وارننگ یقینی بنانے کی ہدایت۔ خطرے سے دوچار علاقوں میں انخلا کی مشقیں اور محفوظ مقامات کو تیار رکھنے کی ہدایت. نشیبی علاقوں کے مکینوں کو گلاف کے ممکنہ خطرے سے بروقت آگاہ کیا جائے۔ عوام دریاؤں، ندی نالوں، گلیشیئر جھیلوں اور تنگ پہاڑی وادیوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ سیاح اور مسافر خطرے سے دوچار علاقوں میں غیر ضروری سفر، کیمپنگ اور ٹریکنگ سے گریز کریں. تیز بہتے پانی میں گاڑیوں کے بہہ جانے کا خطرہ، شہری احتیاط کریں۔ ندی نالوں کے پانی کے رنگ میں اچانک تبدیلی یا غیر معمولی آوازوں پر فوری توجہ دی جائے. خطرے سے دوچار علاقوں میں مویشیوں اور ضروری سامان کو بلند اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ پی ڈی ایم اے کا 24 گھنٹے فعال ایمرجنسی آپریشن سینٹر صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ٹول فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کیا جائے۔


