چارسدہ میں چار روزہ انسدادِ پولیو مہم جاری ہے، جس کے دوران پولیو ٹیموں کی حفاظت اور مہم کو مؤثر بنانے کے لیے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان، پی ایس پی، پولیو ٹیموں اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی اپنے اپنے علاقوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی اور پولیو مہم کو محفوظ بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت اور مہم کی کامیابی کے لیے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔


