Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, November 2, 2026

ایبٹ آباد: جوان اڑان پروگرام کے تحت طلباء کے مابین تقریری مقابلے کا انعقاد

ایبٹ آباد سرکل بکوٹ کے سرکاری سکولز کے طلباء میں جوان اڑان پروگرام کے تحت 2050 کے پاکستان میں نوجوانوں کا کردارکے موضوع پر تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر خان جدون اورمقابلے کے آرگنائزر راجہ محمد خان عباسی تھے ۔تقریب میں امیر جماعت اسلامی ہزارہ عبدالرزاق عباسی ، سابق ضلع ناظم سردار شیر بہادر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد الیاس خٹک ،اسسٹنٹ کمشنر صدام خان ،جان محمد قریشی ،حنا ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔جب کہ اس موقع پر اساتذہ کرام ،طلباء اور والدین بھی شریک تھے ۔تقریری مقابلہ میں سرکل کے 13 سکولز کے مقابلہ میں ثناء اللہ نے اول ،نعمت اللہ نے دوسری احسان علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جن کو نقد انعام کے ساتھ شیلڈ بھی دی گئی ۔قرعہ اندازی کے ذریعہ ایک طالب علم کو موبائل بھی دیا گیا ۔اس مقابلہ میں ججز کے فرائض اسپیکر کلب کے چیئرمین معروف ماہر تعلیم غفران مجید ،معروف ادبی شخصیت محمد امین صادق،اسسٹنٹ سیکرٹری ایبٹ آباد پریس کلب دلدار احمد ستی نے سر انجام دیئے ۔مہمان خصوصی سابق ایم این اے ڈاکٹر اظہر خان جدون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور افتادہ علاقہ سرکل بکوٹ کے لوگوں کے ساتھ ایک روحانی تعلق رہا ہے۔آج کے نوجوانوں کے پاس بڑے مواقع ہیں اپنی تعلیم میں جدید علوم کے ساتھ تربیت کو ساتھ لے کر چلیں۔اسی طرح قوم کو بنانے میں بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔سابق ضلعی ناظم سردار شیر بہادر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ایسے شامل ہیں جو آنے والی نسل کے بہتر مستقبل کا سوچ رہے ہیں۔ٹاٹ پر بیٹھ کے پڑھنے والی نسل نے بھی ملک کی تعمیرو ترقی میں بھرپور حصہ لیاتھا۔لیکن اپنی زمہ داریوں سے عہدہ براہ نہیں ہو سکے۔آج دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہےذمانہ جین زی کا ہے، بین الاقوامی سطح پر دنیا کا مقابلہ کرنے کے کے لئے نوجوانوں کا بڑا کردار ہوگا۔ضلعی ایجوکیشن آفیسر محمد الیاس خٹک کا کہناتھا حکومت کی ہدایت پر ضلع میں نئے داخلوں کے ہدف میں پورے صوبہ میں پہلی پوزیشن ہے۔تمام سکولز میں ہر بچے کو سہولیات میسر ہیں۔اساتذہ اور والدین کے مابین روابط فعال کرنے سے طلباء کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولز کے اساتذہ اور طلباء تعلیمی لحاظ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی استعداد اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے ۔مقررین کا کہنا تھا نوجوان ملک اثاثہ ہیں ۔ان کی صلاحیتیوں کو نکھارنے کے لئے جوان اڑان پروگرام کے راجہ محمد خان عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جن کی فلاحی کوششوں سے ایک مثبت پیغام آگے جائے گا ۔تقریب کے اختتام پر اڑان جوان تقریری مقابلہ کے آرگنائزر راجہ محمد خان عباسی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں کی صلاحیتیوں کو نکھارنے کے لئے سرکل کی 8 یونین کونسلز کے سکولز کے طلباء کو موقع دیا ہے۔آئندہ بھی اس طرح کے سلسلہ کو جاری رکھیں گے ۔سرکل کے جوان صلاحیتیوں سے مالا مال ہیں۔صوبہ اور ملک کی سطح پر کسی سے کم نہیں ہے۔انہوں نے مقابلے میں شریک ہونے والے طلباء کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔منتظمین کی جانب سے اہم۔شخصیات کو یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔

ایبٹ آباد: جوان اڑان پروگرام کے تحت طلباء کے مابین تقریری مقابلے کا انعقاد

Shopping Basket