خیبر پختونخوا کے تمام معزز سی این جی اسٹیشن مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ملک بھر میں گیس کی شدید قلت اور ایل این جی کی عدم دستیابی کے پیشِ نظر حکومتی حکام ،سوئی گیس انتظامیہ اور سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے سی این جی سیکٹر کو روزانہ صرف 6 گھنٹے گیس فراہم کرنے کا فیصلہ/اتفاق کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت گیس کی فراہمی کے اوقات درج ذیل مقرر کیے گئے ہیں. آج بروز پیر سے سی این جی کی دستیابی صرف مذکورہ مقررہ 6 گھنٹوں کے دوران ہوگی۔ تمام معزز مالکان سے پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ مقررہ اوقاتِ کار پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں، تاکہ کسی بھی قانونی پیچیدگی، مالی نقصان یا کاروباری مشکلات سے محفوظ رہ سکیں۔ مقررہ اوقاتِ کار: صبح: 06:00 بجے سے 09:00 بجے تک (3 گھنٹے) شام: 06:00 بجے سے 09:00 بجے تک (3 گھنٹے)


