ڈپٹی کمشنر پشاور و ایڈمنسٹریٹر کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ آفاق وزیر کی خصوصی ہدایات پر ڈی جی میٹروپولیٹن سلیم خان کی زیر نگرانی پشاور شہرکے اندرون علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن کیاگیا جس میں غیرقانونی تعمیرات بھاری مشینرکے ذریعے مسمار کردئیے گئے. تفصیلات کے مطابق ‘ڈپٹی کمشنر پشاور و ایڈمنسٹریٹر آفا ق وزیر کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل سلیم خان کی زیر نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن رحمان خٹک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریگولیشن درشہوار انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچہ’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر یسین اللہ ٹرانسپورٹ آفیسرامن باچہ ارباب امین حیدر فضل محمو د نے اندرون شہر پشاور مینا بازار شاہین بازار گھنٹہ گھر اورر د یگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مڈنائٹ آپریشن میں بھاری مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خَلاف گرینڈ آپریشن کیا جس میں غیرقانونی تعمیرات کومسمارکردئیے گئے آپریشن کے دوران سڑکوں، گلیوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ہٹایا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور و ایڈمنسٹریٹر آفاق وزیر نے واضح کیا کہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے اور شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز آپریشن جاری رہیگا تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد دوبارہ قبضے کی روک تھام کے لیے موثر نگرانی یقینی بنائی جائے اور شہر کے تمام علاقوں میں آپریشن کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے۔


