گورنر ہاؤس پشاور میں اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں پاکستانی قومیت کا بنیادی حصہ ہیں۔ اقلیتوں نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اقلیتی برادری کے ہمیشہ سے ساتھ ہیں اور انکی فلاح و بہبود کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔خیبرپختونخوا میں مقیم اقلیتی برادری کو ملک  کے دیگر صوبوں کے برابر حقوق دئے جائیں گے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کو شخصی، مذہبی مکمل آزادی حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاوس پشاور میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاگورنر ہاؤس پشاور میں پہلی دفعہ اقلیتوں کے قومی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس  میں اقلیتی قیادت بشپ ہمفری سرفراز پیٹر،پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیر نصیب چند، پنڈت درشن لال، گرو پال، کشور کمار سمیت صوبہ میں مقیم ہندو، سکھ، مسیحی برادری کی مرد و خواتین نے شرکت کی۔تقریب میں اقلیتی قیادت نے اپنے خطاب میں اقلیتوں کے قومی دن پر ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا میں مقیم اقلیتی برادری کے حقوق، فلاح و بہبود کیلئے تجاویز پیش کیں اور قیام پاکستان سے لیکر آج کے دن تک اقلیتوں کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اقلیتی قیادت  نے گورنر ہاؤس میں پہلی دفعہ اقلیتوں کے قومی دن پر تقریب کے انعقاد اور اقلیتوں کو مدعو کرنے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اقلیتی برادری کیجانب سے گورنر خیبرپختونخوا کو لنگی بھی پہنائی۔تقریب میں اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اقلیتوں کا قومی دن ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے مذہبی اور سماجی و اقتصادی حقوق اجاگر کرتا ہے، غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں کی بطور پاکستانی شہری ملک و قوم کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کی اقلیتی برادری نہ صرف مملکت پاکستان کے باوقار شہری ہیں بلکہ ہمارے نزدیک ان کی قدر ومنزلت بہت زیادہ ہے. انہوں نے کہا کہ وہ خود اقلیتی برادری کے پاس گئے ہیں اور ان کو یقین دلایا کہ بحیثیت پاکستانی ہم ایک رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔گورنر نے کہا کہ ملک میں قومی مذہبی ہم آہنگی کو فروغ، گندھارا سمیت مختلف تہذیبوں کے  مذہبی تاریخی مقامات کا تحفظ بنائیں گے تاکہ مذہبی سیاحت کو فروغ دے سکیں، اقلیتی برادری نے ملک و قوم کیلئے قربانیاں دی ہیں جن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کیلئے سفیر کا کردار ادا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وہ صوبہ کے امن کے حوالے سے حاضر ہیں اور ہم سب نے مل کرصوبہ کو ترقیافتہ اور امن کا گہوارہ بنانا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket